’کورونا وبا گذشتہ 100 برسوں میں سب سے بڑا بحران ‘

0
0

پوری سرکاری مشنری متحد ہو کر کورونا کا مقابلہ کر رہی ہے: مودی
لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍ وزیراعظم نرینر مودی نے کورونا وبا کو گذشتہ 100 برسوں میں سب سے بڑا بحران قرار دیتے ہوئے آج کہا کہ مرکز اور ریاستی حکومتوں کی پوری مشنری اس بحران کا مقابلہ کر رہی ہے ۔مسٹر مودی نے جمعہ کے روز یہاں کابینہ کی کئی گھنٹے تک چلنے والی میٹنگ میں پورے ملک میں کورونا وبا کی دوسری لہر کے سبب پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں اس بات پر زور دیا گیا کہ کورونا وبا کے سبب گذشتہ 100 برسوں میں انسانیت کے سامنے سب سے بڑا بحران کھڑا ہوا ہے جو پوری دنیا کے لیے ایک چیلنج بن گیا ہے۔مسٹر مودی نے کہا کہ مرکزی حکومت ریاستوں اور عوام کے ساتھ مل کر ٹیم انڈیا کی طرح اس چیلنج کا سامنا کر رہی ہے۔ پوری سرکاری مشنری متحد ہو کر بسرعت اس سے نمٹنے میں سرگرم ہے۔ انہوں نے تمام وزراء سے کہا کہ وہ اپنے علاقے کے رابطے میں رہیں، ان کی مدد کریں اور ان سے فیڈ بیک لے۔مسٹر مودی نے زور دے کر کہا کہ مقامی سطح پر تمام مسائل کی شناخت کرکے مقامی سطح پر تیزی سے حل کیے جانے کی ضرورت ہے۔ میٹنگ میں کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے گذشتہ 14 مہینوں کے دوران تدابیر اور جد و جہد کا بھی جائزہ لیا گیا۔ میٹنگ میں مرکزی حکومت کے ریاستوں کے ساتھ مل کر صحت کے میدان میں ڈھانچہ جاتی سہولتیں فراہم کرنے کی کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی۔ خصوصی طور پر میڈیکل آکسیجن، اس کے پروڈکشن، ٹرانسپورٹ اور ضروری دوائوں کی دستیابی پر بات چیت ہوئی۔ آکسیجن اور دوائوں کی سپلائی کو اور بڑھانے پر زور دیا گیا۔ملک کے کمزور طبقات کے عوام اور جن دھن کھاتوں سے مالی تعاون جیسے مسائل کا بھی ذکر کیا گیا۔ میٹنگ میں اس پر بھی گفتگو ہوئی کہ ملک میں دو ویسکین کا کامیابی سے پروڈکشن کیا گیا ہے اور کئی دیگر منظوری حاصل کرنے کے عمل کے مختلف مرحلوں میں ہیں۔ اب تک ملک میں 15 کروڑ ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ میٹنگ میں دیگر باتوں کے ساتھ اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ کووڈ برتائو کو پورے ملک میں سختی سے نافذ کیا جائے۔اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ اس بڑے چیلنج سے نمٹنے میں سماجی حصہ داری اہم ہے اور یہ اظہارِ یقین کیا گیا کہ ملک اس آزمائش کی گھڑی میں مزید مستحکم ، کامیاب ہو کر نکلے گا اور وائرس کو شکست دے گا۔ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ہوئی میٹنگ کی صدارت وزیراعظم نے کی اور اس میں تمام وزراء اور وزیراعظم کے سکریٹری، کایبنی سکریٹری اور نیتی آیوگ کے رکن وی کے پیال نے حصہ لیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا