مزید3532مثبت معاملات،30اموات

0
0

کشمیرمیں13اورجموںمیں17کی موت، 28ہزار359فعال معاملات
لازوال ڈیسک

جموں؍؍جموں وکشمیر میں عالمگیروائرس کوروناسے پیداشدہ سنگین صورتحال کااندازہ اسبات کالگایاجاسکتا ہے کہ پچھلے4دنوں میں0 10سے زیادہ کورونا متاثرہ مریضوں کی موت واقعہ ہوئی ہے جبکہ رواں ماہ یہاں لگ بھگ 45ہزار افراداس مہلک وائرس میں مبتلاء ہوئے ہیں ۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 30جانیں تلف ہوئیں جبکہ مزید3532افراداس مہلک وائرس کی لپیٹ میں آگئے ۔حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے3532نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے2360کا تعلق کشمیر صوبے سے اور 1172کا تعلق جموں صوبے سے ہیں اور اِس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد1,76,083تک پہنچ گئی ہے۔اِسی مدت کے دوران 30کووِڈ مریضوںکی وفات ہوئی ہیں جن میں 17کاتعلق صوبہ جموں اور 13کا تعلق کشمیر صوبہ سے ہے۔حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے1,76,083معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے28,359سرگرم معاملات ہیں ۔ اَب تک1,45,441اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد2,283تک پہنچ گئی ،جن میں سے 1,394کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور889کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔اِس دوران آج مزید1287فرادشفایاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے310اَفراداور کشمیر صوبے کے977افرادشامل ہیں۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 72,68,521ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 30؍ اپریل 2021ئ؁کی شام تک 70,92,438نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔علاوہ ازیں اَب تک18,07,565افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں95,113اَفراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔28,359اَفراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ1,21,370اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطابق15,60,440اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا