جموں وکشمیرمیں کورونا وائرس کی دوسری لہرکی قہرسامانیاں جاری

0
0

مزید1965افرادمبتلائ،8فوت،1176کشمیرمیں اور789جموں میں نئے مثبت معاملات
لازوال ڈیسک

جموں؍؍جموں وکشمیرمیںکورونا وائرس کی دوسری لہرکی قہرسامانیاں جاری ہیں کیونکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران مزید1965افراد کورونا وائرس میں مبتلاء ہوگئے۔جن میں1176کا تعلق وادی کشمیر جبکہ789کا تعلق صوبہ جموں سے ہے۔جمعرات کی شام کو جاری سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں وکشمیرمیں کورونا متاثرین کی تعدادایک لاکھ54ہزار407تک پہنچ گئی ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جن 1965افرادکے نمونوں کی رپورٹس کومثبت پایاگیا،اُ ن میں 243مسافر یعنی بیرون ریاستوں سے جموں وکشمیرپہنچنے والے افرادبھی شامل ہیں ۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سرینگر ضلع میں590،بارہمولہ ضلع میں198،ضلع بڈگام میں68،پلوامہ ضلع میں62،کپوارہ ضلع میں54،ضلع اننت ناگ میں 105،بانڈی پورہ ضلع میں13،ضلع گاندر بل میں23،کولگام ضلع میں35اور شوپیان ضلع میں28کورونا کیس سامنے آئے۔اسی طرح جموں ضلع میں469،ادھمپور ضلع میں68،راجوری ضلع میں45،ڈوڈہ ضلع میں27،کٹھوعہ ضلع میں31،ضلع سانبہ میں31،ضلع کشتواڑ میں15،ضلع پونچھ میں13،رام بن ضلع میں39اورضلع ریاسی میں51کیس سامنے آئے ہیں ۔مارچ2020سے22اپریل2021تک جموں وکشمیرمیں کورونا متاثرین کی تعدادایک لاکھ54ہزار407تک پہنچ گئی ،جن میں سے ابتک ایک لاکھ36ہزار221افرادصحت یاب ہوگئے ہیں ،تاہم کورونا میں مبتلاء ہونے والے2092مریض جموںوکشمیرمیں جمعرات کی شام تک لقمہ اجل بن گئے ہیں،کیونکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید8کورونا مریض فوت ہوئے ہیں ،جن میں سے کشمیرمیں 6کی موت واقعہ ہوئی جبکہ جی ایم سی جموں میں ایک اورای ایم سی اسپتال امرتسرپنجاب میں ایک متاثرہ مریض دم توڑ بیٹھا ۔تاحال کورونا سے فوت ہونے والے 2092مریضوں میں سے 1309کشمیرمیں اورباقی 783جموں صوبے میں دم توڑبیٹھے ہیں ۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق جموں وکشمیرمیں اسوقت سرگرم معاملات یازیرعلاج کورونا مریضوں کی کل تعداد16ہزار94ہے ،جن میں سے 9333کشمیراورباقی 6761جموں صوبہ میں زیرعلاج ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا