شاہجہاں پور میں کراسنگ پر ٹرین سے ٹرکوں کی ٹکر:پانچ کی موت

0
0

شاہجہاں پور،// اتر پردیش کے شاہجہان پور میں آج زبرست ٹرین حادثہ پیش آیا ، جس میں ایک بچے سمیت 5 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ قریب نصف درجن افراد زخمی ہوئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر علاج کے لئے بریلی بھیج دیا گیا ہے۔ جس میں بہت سے لوگوں کی حالت سنگین ہے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچنے افسران نے راحت اور امدادی کام شروع کروائے۔ حادثے کے بعد قومی شاہراہ 24 پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ ضلع مجسٹریٹ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ کے ہمراہ انتظامی عملہ موقع پر پہنچا اور کرین کی مدد سے گاڑیوں کو ہٹادیا۔
پولیس نے یہاں بتایا کہ کٹرا تھانہ علاقہ نیشنل ہائی وے 24 پر واقع ہلاس نگرا ریلوے کراسنگ پھاٹک ہے جہاں دہلی سے آنے والی لکھنؤ۔ چنڈی گڑھ سپر فاسٹ ایکسپریس میں کراسنگ عبور کررہے دو ٹرکوں ، اک ڈی سی ایم اور ایک موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی ۔حادثہ اتنا شدید تھاکہ موقع پر ہی ایک بچے سمیت 5 افراد جاں بحق ، جبکہ متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے۔
اطلاع ملتے ہی ڈی ایم ایس پی سمیت انتظامی عملہ موقع پر پہنچ گیا اور زخمیوں کو علاج کے لئے بریلی روانہ کردیا جبکہ جاں بحق افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے شاہجہاں پور روانہ کردیا گیا ہے۔ حادثے میں قومی شاہراہ 24 پر دونوں اطراف پر لمبا جام لگ گیا۔ عہدیداروں نے راحت اور امدادی کام شروع کروائے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا