مفتی نذیر احمد قادری کی صدارت میں جموں عدالت عظمیٰ شریعہ کااجلاس

0
0

صدقہ فطرکا اعلان،کہالوگ صدقہ فطر فی کس60روپیہ ادا کریں
ایم شفیع رضوی

جموں؍؍ مرکزی جامع مسجد شریف سدرہ جموں میں زیر صدارت مفکر اسلام مفتی نذیر احمد قادری صوبائی صدر مسلم پرسنل لا بورڈ جموں عدالت عظمیٰ شریعہ کے علمائے کرام کا اہم اجلاس ہوا ۔اجلاس میں رمضان کے مقدس مہینے میں صدقہ فطر کی ادائیگی کے تعلق سے علمائے کرام میں گفت و شنید ہوئی متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ اس سال ماہ رمضان میں ادا کیے جانے والا صدقہ فطر صوبہ جموں کے لئے جو مقدار اور اس کی قیمت طے پائی ہے جس کی تفصیل درج ذیل ہے۔1۔گیہوں 2 کلو 45 گرام فی کلو قیمت 30 روپے جس کی کل قیمت 60 روپے ۔2۔ کھنور 4 کلو 90 گرام جس کی فی کلو قیمت 460 روپے جس کی کل قیمت 1885 روپے ۔3۔ کشمش 4 کلو 90گرام جس کی فی کلو قیمت 400 سو روپے کل قیمت 1640 روپے ۔4۔ جو 4 کلو 90 گرام جس کی فی کلو قیمت 232 روپے کل قیمت 930 روپے ۔میٹنگ میں شمولیت کرنے والے علمائے کرام میں حضرت مولانا مفتی نذیر احمد قادری صوبائی صدر مسلم پرسنل لا بورڈ جموں ،حضرت مولانا مفتی سید مظفر حسین شاہ ،حضرت مولانا مفتی لیاقت علی نعیمی ،حضرت مولانا مفتی محمد رفیق نعیمی ،حضرت مولانا عبدالغنی نعیمی ،مولاناقاری شبیر احمد نوری،حضرت مولانا مفتی محمد اقبال رضوی، حضرت مولانا غلام حسین رضوی، وغیرہ علماء کرام نے شمولیت فرمائیں۔جو لوگ صاحب نصاب ہیں ان پر صدقہ فطر ادا کرنا واجب ھے۔زکات کا نصاب ساڑھے باون تولہ چاندی یا اس کی مالیت جو فی زمانہ 36750 روپے ہے۔یا ساڑھے سات تولہ سونا یا اس کی مالیت اس کی قیمت موجودہ وقت میں 367500 روپے ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا