ناسک میں آکسیجن ٹینکرمیں رساؤ سے 22 کورونا مریضوں کی موت

0
0

ہر متوفین کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے کی مالی امداد کااعلان،وزیراعظم ،وزیرداخلہ کااِظہارِ تعزیت
یواین آئی

ناسک/نئی دہلی ؍؍مہاراشٹر کے ناسک میں ڈاکٹر ذاکر حسین اسپتال کے باہر آکسیجن ٹینکرمیں رساؤ کے سبب سپلائی متاثر ہونے سے اسپتال میں داخل 22 مریضوں کی موت ہو گئی۔ ناسک میں میونسپل کارپوریشن کے ڈاکٹرذاکر حسین اسپتال دوارکا علاقے میں واقع ہے اور آج صبح تقریباََ گیارہ بجے مریضوں کو آکسیجن کی فراہمی کرنے والے ٹینکر میں رساؤکے سبب تقریباََ آدھے گھنٹے تک آکسیجن کی سپلائی ٹھپ ہوگئی ، جس کی وجہ سے 22 مریضوں کی موت ہوگئی۔ مرنے والوں میں 11 خواتین اور 11 مرد شامل ہیں۔اسپتال میں کورونا وائرس سے متاثر 150 مریض آکسیجن پر تھے۔ آکسیجن سپلائی کرنے والے ٹھیکیدار کے ٹینکر میں لیکیج ہو گئی۔ ابتدائی جانچ میں معلوم ہوا ہے کہ ٹینکر میں آکسیجن بھرنے کے کچھ دیر بعد ساکٹ ٹوٹ گیا ، جس سے گیس کا اخراج شروع ہو گیا۔اس واقعہ کے فوراََ بعد ناسک میونسپل کارپوریشن کے کمشنر کیلاس جادھو، میئر ستیش کلکرنی ، ضلع مجسٹریٹ سورج ماندھارے ، پولیس کمشنر دیپک پانڈے ، میونسپل کارپوریشن کے عہدیدار اور کارپوریٹر موقع پر پہنچ گئے۔ناسک کے میئر ستیش کلکرنی نے کہا کہ آکسیجن رساؤ کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی اور قصوروار کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ہر متوفین کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے کی مالی امداد دی جائے گی۔وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے مہاراشٹر میں ضلع ناسک کے ایک اسپتال میں آکسیجن لیک ہونے کی وجہ سے ایک درجن مریضوں کی موت پر رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔مسٹر نریندرمودی نے بدھ کے روز ٹویٹ کیا کہ ‘‘ناسک کے ایک اسپتال میں آکسیجن ٹینک میں رساؤ کے سبب ہونے والا سانحہ اندوہناک ہے۔ اس کی وجہ سے جانوں کے ضیاع پر میں بے حد رنجیدہ ہوں۔ مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرہ کنبوں کے تئ?ں میری قلبی تعزیت”۔مسٹر امت شاہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ”ناسک کے ایک اسپتال میں آکسیجن لیک ہونیسے ہونے والے حادثے کی خبر سن کر بہت افسردہ ہوں۔ اس حادثہ میں لوگوں کی ہلاکت کے ناقابل تلافی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتا ہوں۔ میں دوسرے تمام مریضوں کی صحت و عافیت کے لئے ایشور سے دعا گو ہوں”۔قابل ذکر ہے کہ مہاراشٹر کے ناسک میں ڈاکٹر ذاکر حسین اسپتال کے باہر آکسیجن ٹینکر میں لیک کے باعث آکسیجن کی سپلائی میں خلل پڑنیسے وینٹیلیٹرس پر رکھے گئے تقریبا ایک درجن مریضوں کی موت ہوگئی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا