دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 14.29 کروڑ سے زیادہ

0
0

واشنگٹن / /دنیا میں کورونا کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور دنیا بھر میں اب تک 14.29 کروڑ سے زائد افراد اس وبا میں مبتلا ہوچکے ہیں جبکہ 30.44 لاکھ سے زیادہ لوگ اس وبا میں مبتلا ہوکر لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 142964759 ہوگئی ہے جبکہ 3044475 افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔

عالمی سپر پاور سمجھے جانے والے امریکہ میں کورونا وائرس کی تباہی رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے اور یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 3.17 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ اس وبا کی وجہ سے 5.68 لاکھ مریض فوت ہوچکے ہیں۔

کرونا انفیکشن کے معاملے میں ہندوستان دنیا میں دوسرے اور مرنے والوں کے معاملے میں چوتھے نمبر پر ہے۔ یہاں متاثرہ افراد کی کل تعداد 15616130 ہوگئی ہے۔ وہیں اب تک 182553 افراد دنیا چھوڑ ہو چکے ہیں۔

متاثرہ افراد کے معاملے میں برازیل اب دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے۔ ملک میں ایک بار پھر کورونا انفیکشن کے کیسز بڑھ رہے ہیں اور اب تک اس نے 1.40 کروڑ افراد کو متاثر کیا ہے جبکہ اس کے انفیکشن کی وجہ سے 3.78 لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برازیل کورونا سے ہونے والی اموات کے معاملے میں دنیا میں دوسرے مقام پر ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا