08 کووِڈ مریضوں کی وفات
لازوال ڈیسک
جموں؍؍حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے2030نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے1086کا تعلق کشمیر صوبے سے اور 944کا تعلق جموں صوبے سے ہیں اور اِس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد1,50,238تک پہنچ گئی ہے۔اِسی مدت کے دوران 08 کووِڈ مریضوںکی وفات ہوئی ہیں جن میں 05کاتعلق صوبہ جموں اور 03کا تعلق کشمیر صوبہ سے ہے۔حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے1,50,238معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے13,470سرگرم معاملات ہیں ۔ اَب تک1,34,697اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد2,071تک پہنچ گئی ،جن میں سے 1,300کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور771کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔اِس دوران آج مزید716فرادشفایاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے177اَفراداور کشمیر صوبے کے539افرادشامل ہیں۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 68,33,449ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 20؍ اپریل 2021ئکی شام تک 66,83,211نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔علاوہ ازیں اَب تک16,90,405افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں70,837اَفراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔13,470اَفراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ1,28,575اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطاب14,75,452اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔بلیٹن کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران سری نگر میں647نئے معاملات درج کئے گئے جب کہ اَب تک ضلع میں کورونا وائرس کے35,720معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے4,480سرگرم معاملات ہیں ۔30,750مریض صحتیاب ہوئے ہیں( آج315مریض کی صحتیابی کے ساتھ) جبکہ490 اَفرادکی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع بارہمولہ میں اَب تک کورونامریضوں کی تعداد10,707ہوئی ہیںجن میں سے 1128سرگرم معاملات ہیں اور184مریضوں کی موت واقع ہوئی ہیںاور 9,395صحتیاب ہوئے ہیں۔اُدھرضلع بڈگام میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کُل تعداد اب تک 9,143ہوئی ہیں(آج119نئے معاملات سمیت )جن میں سے 553سرگرم معاملات ہیں اور 8,467صحتیاب ہوئے ہیں(آج 49مریض کی صحتیابی کے ساتھ)جبکہ123کی موت واقع ہوئی ہے ۔ ضلعکپو ا ڑہ میں 6,196معاملات درج کئے گئے ہیں اور269سرگرم معاملات ہیں اور5,828صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ 99کی موت واقع ہوئی ہے۔پلوامہضلع میں کووِڈ ۔19کے6,437معاملات کی تصدیق ہوئی ہے(آج57نئے معاملات سمیت ) جن میں سے343سرگرم معاملات ہیں اور94مریضوں کی موت واقع ہوئی ہیںاور 6,000صحتیاب ہوئے ہیں۔ضلع اننت ناگ میں 5,688مثبت معاملے سامنے آئے ہیںجن میں346سرگرم ہیں۔ 5,214شفایاب ہوئے ہیں اور101موت واقع ہوئی ہے۔ضلع با نڈ ی پورہ میں اب تک5,039مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں اس165سرگرم معاملات ہیں ۔4,811مریض صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ 63کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلعگا ند ربل میں کل4,967معاملات سامنے آئے ہیں جن میں193سرگرم معاملات ہیںاور 4,725 اَفراد شفایاب ہوئے ہیںجبکہ 49کی موت واقع ہوئی ہے ۔ضلع کولگام میں3,270مثبت معاملات پائے گئے ہیںجن میں317سرگرم معاملات ہیںاور 2,896صحتیاب ہوئے ہیں اور57کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ ضلع شوپیان میں 2,775مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں101سرگرم ہیں اور 2,634صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ 40کی موت واقع ہوئی ہے۔اِسی طرح جموں میں وائر س کے 29,741مثبت معاملات پائے گئے ہیں(501نئے معاملات سمیت ) جن میں3,303سرگرم معاملات ہیںاور26,034صحت یاب ہوئے ہیںاور404کی موت واقع ہوئی ہے ۔ اود ھمپور ضلع میں اَب تک کورونا مریضوں کی کُل تعداد 5,342ہوئی ہیںجن میں سے317معاملات سرگرم ہیں۔4,967اَفراد صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ58کی موت واقع ہوئی ہے۔ راجوری ضلع میں کورونا کے اب تک4,152 مثبت معاملات سامنے آئے جن میں سے228معاملات سرگرم ہیں اور3,867اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ57کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع ڈ وڈ ہ میں3,553عاملات سامنے آئے ہیںجن میں60سرگرم معاملات ہیں جبکہ3,429مریض پوری طرح شفایاب ہوئے ہیںجبکہ 64مریض کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلعکٹھوعہ میں3,861معاملات سامنے آئے ہیںجن میں3,513اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں جن میں سے264معاملات سرگرم ہیں۔جبکہ54کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع کشتوا ڑ میں2,827ت معاملے کی تصدیق ہوئی ہے جن میں35معاملے سرگرم ہیں اور 2,770اَفراد شفایاب ہوئے ہیں جبکہ22کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع سا نبہ میں 3,127معاملات سامنے آئے ہیںجن میں 196سرگرم معاملات ہیں اور2,887شفایاب ہوئے ہیں جبکہ44 کی موت واقع ہوئی ہے ۔اِس طرح پونچھ میں2,676معاملے سامنے آئے ہیںجن میں 116سرگرم معاملات ہیں جبکہ2,531مریض شفایاب ہوئے ہیں جبکہ 29کی موت واقع ہوئی ہے ۔دریں اثناضلع رام بن میں2,275معاملات سامنے آئے ہیں جن میں94معاملات سرگرم ہے۔2,158شفایاب ہوئے ہیں جبکہ23کی موت واقع ہوئی ہے۔ریا سی میں بھی2,742معاملات سامنے آئے ہیں جن میں932معاملات سرگرم ہے اور1,794مریض پوری طرح سے صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ 16کی موت واقع ہوئی ہے۔