کورونا کی تازہ لہر: جموں و کشمیر میں جزوی لاک ڈائون نافذ

0
0

عوامی نقل وحمل،مسافرٹرانسپورٹ اورکاروباری سرگرمیوں پر محدود پابندیوں کااعلان
لازوال ڈیسک

جموں؍؍کورونا کیسز میں ہو رہے اضافے کے پیش نظر جموں و کشمیر انتظامیہ نے بلدیاتی حدود کے اندر واقع بازاروں میں ایک کے بعد دوسرے دن صرف 50 فیصد دکانوں کو کھلے رکھنے کا فیصلہ لیا ہے۔انتظامیہ نے پبلک ٹرانسپورٹ کو صرف پچاس فیصد سواریاں اٹھانے اور شبانہ کرفیو سبھی بیس اضلاع میں نافذ کرنے کا بھی فیصلہ لیا ہے۔یہ اعلانات جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کے روز اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر سلسلہ وار ٹویٹس میں کئے ہیں۔انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا: ‘جموں و کشمیر کے سبھی بیس اضلاع کے بلدیاتی حدود کے اندر آنے والے علاقوں میں شبانہ کرفیو نافذ کیا جائے گا۔ یہ کرفیو پہلے دس اضلاع میں رات کے دس بجے سے صبح کے چھ بجے تک نافذ العمل تھا’۔بتا دیں کہ 9 اپریل سے جموں و کشمیر کے دس اضلاع میں شبانہ کرفیو نافذ کیا گیا تھا۔اپنے دوسرے ٹویٹ میں موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے کہا: ‘جموں و کشمیر میں بلدیاتی حدود کے اندر واقع بازاروں کے کمپلیکسز، مالز میں ایک کے بعد دوسرے دن صرف پچاس فیصد دکان ہی کھلے رہیں گے’۔انہوں نے کہا کہ تمام ضلعوں کے ضلع مجسٹریٹ مقامی بازار ایسوسی ایشنز کے ساتھ صلاح و مشور کر کے اس کو عمل میں لانے کے لئے ایک میکانزم تیار کریں گے۔موصوف لیفٹیننٹ گونر نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ جیسے میٹاڈار، منی بس وغیرہ کو صرف پچاس فیصد سواریاں اٹھانے کی اجازت ہوگی اور ضلع کا ایس پی اس کی عمل آواری کو یقینی بنائے گا۔ٹرانسپورٹروں کومسافر گاڑیوں میں کل گنجائش سے 50فیصد مسافروںکوسوارکرنے کی ہدایت دیتے ہوئے حکومت نے کہاکہ بازاروں میں بھی ایک کے بعد دوسرے دن50 فیصد دکانیں ہی کھولنے کی اجازت ہوگی تاہم اس فیصلے کا اطلاق میونسپل حدود میں آنے والے دکانوں پر ہی ہوگا۔حکومت نے منگل کو کہا ہے کہ یونین ٹریٹری کے تمام 20 اضلاع میں رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک نائٹ کرفیو نافذ کیا جائے گا اور عوامی ٹرانسپورٹ میں مسافروں کی داخلے کی گنجائش 50 فیصد تک محدود کردی جائے گی۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اپنے ایک ٹویٹ کے ذریعے ایک نئے کوڈ کنٹرول اقدامات میں کہا ہے کہ رات کے وقت کورونا کرفیو کو جموں و کشمیر کے تمام 20 اضلاع کی میونسپل وشہری بلدیاتی حدود تک بڑھایا جائے گا۔لیفٹنٹ گورنرنے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں پبلک ٹرانسپورٹ (میٹا ڈاروں،منی بسوں وبڑی مسافربسوں وغیرہ) کو صرف اس کی اجازت دی گئی ہے کہ وہ گاڑیوں میں کل گنجائش سے 50فیصد سیٹوں پر ہی مسافروں کوبٹھائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی سپرنٹنڈنٹ اسکی حکم کی تعمیل کو یقینی بنائیں گے۔ منوج سنہا نے اپنے ٹویٹ میں یہ بھی کہا کہ بازار کے احاطے،بازاروں،بلدیاتی حدوداور شہری لوکل باڈی حدود میں واقع شاپنگ مالز میں صرف50 فیصد دکانیں متبادل نظام پر گردش کے نظام کے ذریعہ یعنی باری باری کھولی جائیں گی۔ضلع مجسٹریٹوں کو میکانزم تیار کرکے اس پر عملدر آمد کرانے کیلئے کہا گیا ہے۔ لیفٹنٹ گورنرمنوج سنہا نے بھی اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ تمام اضلاع کے ضلعی مجسٹریٹ ترجیحی طور پر مقامی مارکیٹ ایسوسی ایشنوں کے مشورے سے اس پر عمل درآمد کرنے کے لئے ایک طریقہ کار وضع کریں گے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا