مولانا محمد شفیع رضوی نے کیا اظہار تعزیت
لازوال ڈیسک
سانبہ؍؍ مرکزی جامع مسجد شریف ڈی سی آفس سانبہ کے امام و خطیب مولانا محمد شفیع رضوی نے ماسٹر جان محمد و برادراں کی والدہ حاجن سمی کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کے مرحومہ کی اچانک موت کی خبر سن کر بڑا صدمہ ہوا مصوف نے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا ہے کہ اللہ رب العزت مرحومہ کی بخشش و مغفرت فرما کر اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے مرحومہ بڑی نیک سیرت صوم و صلواۃ کی پابند تھی رضوی موصوف نے کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں پسماندگان کے صدمہ میں دکھ میں میں بھی برابر کاشریک ہوں اور دعا گو ہوں کہ اللہ رب العزت پسماندگان کو اس صدمے کو برداشت کرنے کی قوت و ہمت اور صبر جمیل عطا فرمائے اور جو صبر کریں اس پر اللہ رب العزت اجر عظیم عطا فرمائے۔