بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی سے بھلیسہ کے کئی علاقے کے لوگوں کی زندگی متاثر

0
0

عوام کا محکمہ کے خلاف مختلف مقامات پر احتجاج ،لاک ڈائون کے دوران بچوں کی تعلیم کا فقدان
بابر نفیس

ڈوڈہ؍؍ ضلع ڈوڈہ کے سب ڈویڑن ٹھاٹھری و گندو میں بجلی کی شدید قلت اور غیر اعلانیہ کٹوتی پر لوگوں نے مختلف مقامات پر احتجاج کیا۔ جس پر عوام نے محکمہ پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ متعلقہ محکمہ جان بوجھ کر صارفین کو وقت پر بجلی فراہم کرنے میں ناکام دکھائی دے رہا ہے،اسی سلسلہ میں گزشتہ باتھری کے مقامی لوگوں نے بھی محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج کیا اور محکمہ پر الزام لگایا کہ ماہ صیام کے دوران جان بوجھ کر بجلی کی آنکھ مچولی کی جارہی ہے۔مظاہرین نے کہا 379 کرایہ وصول کرنے کے باوجود اس کے مطابق محکمہ صارفین کو بجلی فراہم نہیں کر رہا ہے جس کی وجہ سے عوام کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مظاہرین نے کہا بلخصوص افطاری اور سحری کے دوران بجلی کی کٹوتی کی جاتی ہے،مظاہرین نے کہا کہ جب محکمہ کی طرف رجوع کیا جاتا ہے تو جواب ملتا ہے کہ ترسیلی لاینوں میں خرابی ہے یا پھر زیادہ لوڈ کی وجہ سے کٹوتی ہوتی ہے،مظاہرین نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ اگر محکمہ کو معلوم ہے کہ بجلی کی ترسیلی لاینوں کی وجہ سے کٹوتی ہوتی ہے تو پھر آج کی ان ترسیلی لاینوں کو ٹھیک کرنے محکمہ ناکام کیوں دکھائی دے رہا ہے۔مظاہرین نے محکمہ بجلی کے اعلی عہدیداران سے ترسیلی لاینوں کو ٹھیک کرنے اور شیڈول تیار کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ صارفین کو دقتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا