بی جے پی 200سے زاید سیٹوں پر کامیابی حاصل کرے گی :امیت شاہ

0
0

کلکتہ// مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نےآج ایک بار پھر کہا ہے کہ بی جے پی 200سے زاید سیٹوںپر کامیابی حاصل کرکے حکومت بنائے گی ۔
امیت شاہ نے کہا کہ میںنے پورے بنگال کا دورہ کیا ہوں اور اب میں یہ بتاسکتا ہوں کہ دید ی 2مئی کو جاری ہیں ۔مشرقی بردوان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے امیت شاہ نے کہا کہ بی جے پی ہی غیر قانونی طریقے سے دراندازی روک سکتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اگر بی جے پی اقتدار میں آئی تو شہریت ترمیمی ایکٹ کو نافذ کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ متوا اور ناماسودر کے باشندوں کو ہندوستان کا شہری بنایاجائے گا۔انہوںنے کہا کہ اپوزیشن جو چاہے وہ کریں مگر ہم شہریت ترمیمی ایکٹ کو نافذ کرکے رہیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی اقربا پروی میں مصرو ف ہے ۔مودی جی دن رات غریبوں کی بھلائی کے لئے پریشان رہتے ہیں۔ ممتا دیدی اپنے بھتیجے کو وزیر اعلی بنانے کے لئے دن رات پریشان رہتی ہیں۔آپ مجھے بتائیں کہ بنگال میں کس کو ووٹ دینا چاہئے – ممتا دیدی ، کو بھانجے کی فکر میں ہے؟ یا غریبوں کی فکر کرنے والے نریندر مودی کو

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا