ریاض عظیم آبادی نے اپنی زندگی کے پچاس سے زیادہ سال اردوصحافت کو دیے. کئی اخبارات میں انہوں نےاداریے لکھےبلٹز ممبئی کے وہ ایک زمانے میں بہارکے بیورو چیف تھےدینک جاگرن کےلیے بھی بہت لکھااور جب دینک جاگرن والوں کے خیالات بدلے تو برسوں کے تعلق کو منٹوں میں ختم کر دیاانکا بےباک قلم کالم بھی بہت مقبول تھا کم لکھتے تھے اچھا لکھتے تھے جب امارت شرعیہ نے ترغیب تعلیم وتحفظ اردو کی تحریک شروع کی تو انہوں نے اسکی حمایت میں دل کھول کر لکھا ایسے بےباک صحافی کا ہمارے درمیان سے اٹھ جانا انتہائی افسوسناک ہے اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین.