کورونا ٹیسٹنگ میں بھی مبینہ خامیاں

0
0

RATکے تحت مثبت،RTPCR کے تحت منفی؛سری نگرکانوجوان اُلجھن کاشکار،تیسراٹیسٹ بھی کرالیا
لازوال ڈیسک

سرینگر؍؍کشمیرمیں کورونامریضوںکی تلاش کیلئے اپنائے جارہے ٹیسٹنگ طریقہ کارمیں موجود خامیوں کاایک معاملہ اُسوقت سامنے آیا ،جب ایک نوجوان کی ٹیسٹ رپورٹ دوالگ الگ لیبارٹریوں سے بالکل مختلف اورمتضاد آئی ۔جے کے این ایس کوشہرکے ایک نوجوان گوہرنذیر نے بتایاکہ وہ اپنا کورونا ٹیسٹ کرانے کیلئے خانیارمیں واقع غوثیہ اسپتال چلاگیا ،جہاں ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹRATطریقہ تشخیص کے تحت اُسکی جانچ کی گئی ،اورہاتھوں میں یہ رپورٹ تھمادی گئی کہ میں کورونا میں مبتلاء ہوں یعنی مجھے غوثیہ اسپتال خانیارکی لیبارٹری سے مثبت رپورٹ فراہم کی گئی ۔انہوں نے کہاکہ یہاں سے کوروناوائرس سے متعلق مثبت رپورٹ لینے کے بعدمیں ٹی آرسی سری نگرمیں قائم کورونا وائرس کی جانچ سے متعلق لیبارٹری پہنچا ،اوریہاںمیں نے دوبارہ اپنی طبی جانچ کروائی ۔اس لیبارٹری میں RTPCRطریقے کے تحت میری جانچ کی گئی ،اوررپورٹ منفی دی گئی ۔گوہر نذیر نے سوالیہ اندا ز میں کہاکہ اب میں کیاسمجھوں کہ میں کورونا میں مبتلاء ہوں یانہیں ۔انہوں نے مزید بتایاکہ میں کورونا سے متعلق دومختلف رپورٹ لینے کے بعداُلجھن کاشکارہوگیاکہ اب میں کیاکرئوں ۔گوہرنذیر کاکہناتھاکہ خودکی تسلی اوراصل صورتحال جاننے کیلئے میں ایک اورلیبارٹری میں چلاگیا ،جہاں میں نے تیسرے طریقہ تشخیص کے تحت اپنے خون کانمونہ چھوڑا،اوراب اس لیبارٹری سے دوروز بعدمجھے رپورٹ ملے گی کہ میں کورونا مریض ہوں یانہیں ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا