GMCجموںمیں OPDکیلئے آن لائن رجسٹریشن

0
0

لازوال ڈیسک

جموں ؍؍جموں میڈیکل کالج کی جانب سے او پی ڈی کے لئے اب گھربیٹھے بیمار ہی اپنی رجسٹریشن کرا سکتے ہیں اور اس ضمن میں انہیں اسپتال کارخ نہیں کرنا پڑیگا آن لائن ہی بیماروں کوڈاکٹروں کے پاس علاج کے لئے آنے کے لئے وقت دیاجائیگا ۔دور جدید میں عوام کوسہولیات پہنچانا جہاں سرکار کے فیصلہ میں شامل ہے وہی لوگوں کوبھی دور جدید کی سہولیات سے مستفید ہونے کے لئے آگے آنا ہوگا ۔جموں میڈیکل کالج نے بیماروں کے لئے آن لائن رجسٹریشن کاسلسلہ شروع کیاہے اور گھر بیٹھے بیمار او پی ڈی کے لئے آن لائن اپنی رجسٹریشن کرا سکتے ہے اور او پی ڈی میں تعینات اسپتال انتظامیہ کی جانب سے انہیں ڈاکٹروں سے ملنے کے لئے وقت دیا جائیگا تا کہ اسپتالوں میں لوگوں کی بیڑ اکھٹے نہ ہواور ڈاکٹروں کوبیماروں کاعلاج کرانے کے دوران کسی مشکل کاسامنا نہ کرنا پڑے ۔میڈیکل کالج جموں کے سینئر ڈاکٹر نے اس بات کی تصدیق کی کہ آن لائن رجسٹریشن شروع کی گئی ہے اب بیماروں کو اسپتال میں آکررجسٹریشن کرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے وہ گھر بیٹھ کرڈاکٹروں سے ملنے کے لئے وقت حاصل کرسکتے ہے ۔مزکورہ سینئر ڈاکٹرنے کہاکہ اس طریقہ کا رسے اسپتالوں پراضافی بوجھ نہیں پڑے گا اور ڈاکٹروں کوبیمار کاعلاج کرنے میں سہولیت ہوگی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا