نئی دہلی، //آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل 15 دن تک استحکام برقرار رہنے کے بعد جمعرات کو ان میں کمی کی۔
ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول آج 16 پیسے سستا ہوکر 90.40 روپے فی لیٹر ہوگیا ہے۔ ڈیزل کی قیمت بھی 14 پیسے کی کمی سے 80.73 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ قبل ازیں ، دونوں ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل 15 دن تک کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔
دوسرے میٹرو شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی ہے۔ ممبئی ، چنئی اور کولکتہ میں پٹرول 15 پیسے مہنگا ہوا اور وہ بالترتیب 96.83 ، 92.43 اور 90.77 روپے میں فروخت ہوا۔ ممبئی میں ڈیزل 15 پیسے سستا ، 87.81 روپے ، چنئی میں یہ 13 پیسے سستا 85.75 روپے اور کولکتہ میں یہ 14 پیسے سستا ہوا جو 83.61 روپے فی لیٹر پر رہا۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر ہر دن صبح چھ بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوتا ہے۔