مفتیہ شکیلہ قادری اب ڈاکٹربھی!

0
0

جامعۃ المومنات یونیورسٹی حیدرآبادسے پی ایچ ڈی کی ڈگری تضویض
لازوال ڈیسک

جموں؍؍ ڈاکٹر مفتیہ شکیلہ قادری کو جامعۃ المومنات یونیورسٹی حیدرآباد کی طرف سے پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض کی گئی ہے ۔شکیلہ قادری نے سیدہ کائنات حضرت فاطمۃ الزہراء رضی اللہ تعالی عنہ کی سیرت اور آج کی خواتین کا تقابلی جائزہ پر پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے ۔ان موصوفہ نے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر کے جموں کشمیر کا نام روشن کیا ہے ۔بالخصوص اپنے والدین اور گوجر بکروال طبقہ کا نام روشن کیا ہے۔موصوفہ مفتی نذیر احمد قادری کی صاحبزادی ہیں ان کے اس کارنامہ کی وجہ سے پورے قبیلے میں ایک خوشی کی لہر ہے ۔ہر طرف سے مبارکبادی پیغامات موصول ہو رہے ہیں ۔شکیلہ قادری کے اس تعلیمی سفر سے سماج کی باقی لڑکیوں کو بھی سیکھ لینا چاہیے اور اپنی تعلیمی قابلیت کو آگے بڑھا کر اپنے والدین کا اور ریاست جموں کشمیر کا نام روشن کرنا چاہیے ۔آج کے اس ترقی یافتہ دور میں تعلیم کی اشد ضرورت ہے ۔دنیاوی کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی سخت ضروری ہے ۔شکیلہ قادری کو یہ شرف حاصل ہے کہ ایک طرف انہوں نے دینیات میں مفتیہ کی ڈگری حاصل کی ہے اور دوسری طرف دنیاوی تعلیم میں پی ایچ ڈی کی ڈگری بھی حاصل کرنے کا شرف حاصل کیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا