وزیر اعلیٰ بال ہردئے اسکیم کے تحت بیگوسرائے کے امتیاز کی بچی کا احمدآباد میں ہوا مفت آپریشن

0
0

اسکیم کے تحت دل میں سوراخ والے چھوٹے بچوں کا مفت آپریشن ریاست سے باہر کرایا جاتا ہے
بیگوسرائے، مکھیا منتری سات نش چئے یوجنا پارٹ 2 میں، پیدائشی دل میں سوراخ والے بچوں کے مفت علاج کے لئے "بال ہردئے اسکیم” شروع کی گئی ہے۔ اس اسکیم کے تحت بیگوسرائے کے علاقے تیگھڑا بلاک کے تحت کرتاؤل گاؤں کے محمد امتیاز اور والدہ رخسار پروین کی 6 سالہ بچی آئرا پروین، نے ریاستی حکومت کی مدد سے احمد آباد کے ستیہ سائی ہارٹ ڈیزی ہسپتال میں دل کی مفت سرجری کی گئی۔ دل کے کامیاب آپریشن کے بعد چھ سالہ بچی اپنے والدکے ساتھ اپنے گھر واپس آگئی ہے۔
بچے کو نزلہ، زکام، بخار، بھوک میں کمی کی علامات تھیں:صدر اسپتال بیگوسرا ئے میں آر بی ایس کے، کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر رتیش رمن نے بتایا کہ تیگھڑا بلاک کے کرتاؤل گاؤں کے رہائشی محمد امتیاز اور ان کی اہلیہ رخسار پروین اپنی چھ سالہ بچی آئرا پروین کا علاج کرانے بیگوسرائے آئے تھے، جس کی جانکاری مجھے ملی۔ بچی کو نزلہ، زکام، بخار، بھوک نہ لگنے کی علامات تھیں۔ اس کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے، میں نے تیگھڑا پرائمری ہیلتھ سنٹر میں واقع آر بی ایس کے کی ٹیم کوبچی میں پائی جانے والی علامات کی بنا پرجانچ کر اس کی روپورٹ منگوائی۔ آر بی ایس کے ٹیم کے ذریعہ بھیجی گئی رپورٹ کی بنیاد پر مجھے شک ہوا اور پھر میں نے ایمبولینس کے ذریعے لڑکی کو اسکریننگ کے لئے پٹنہ میں اندرا گاندھی دل کی بیماری انسٹی ٹیوٹ (آئی جی آئی سی) بھیج دیا۔جہاں احمدآباد کے ڈاکٹروں کی موجودگی میں بچی کا معائنہ کیا گیا تو بچی کے دل میں سوراخ ہونے کی تصدیق ہوگئی۔
بچی اور اس کے سرپرست کو ہوائی جہاز سے احمد آباد روانہ کیا گیا: پٹنہ سے مجھے ہدایت دی گئی کہ میں بچی کو دل کے مفت آپریشن کے لئے احمد آباد بھیجنے کے لئے بچی کے سرپرست سے ملاقات کرکے ضروری دستاویز تیار کروں۔ میں نے بچی کے سرپرست سے ملاقات کی اور تمام ضروری دستاویزات تیار کر کے انہیں بیگوسرائے سے پٹنہ کے لئے ایمبولینس روانہ کردیا۔ ریاست کے تمام 21 بچوں کو ان کے ایک ایک سرپرست کے ساتھ ہوائی جہاز سے حکومت بہار کے خرچ پر علاج کے لئے روانہ کر دیا گیا۔
آپریشن کے بعدچھ سالہ بچی آئرا پروین پوری طرح صحتمند ہے:احمد آباد کے ستیہ سائی ہارٹ ڈیزی ہسپتال میں بچی کے دل کے کامیاب آپریشن کے بعد لڑکی اور اس کے سرپرست بذریعہ ہوائی جہاز احمد آباد سے پٹنہ اور پھرپٹنہ سے بذیعہ ایمبولینس اپنے گاؤں واپس آچکے ہیں۔ آپریشن کے بعد بچی پوری طرح صحت مند ہے۔
بچی کے والد نے بال ہردئے اسکیم کا شکریہ ادا کیا:آئرا پروین کے والدمحمدامتیاز نے بتایا کہ پٹنہ کے اندرا گاندھی دل کی بیماری انسٹی ٹیوٹ میں اسکریننگ کے بعد جب مجھے معلوم ہوا کہ میری بچی کے دل میں سوراخ ہے، تو میں حیران رہ گیا کہ یہ کیا ہوگیا؟۔ میں اپنی بچی کو بچا پاؤں گا بھی یا نہیں؟، میں غریب آدمی اتنے پیسے کہاں سے لاؤں گا؟ ایسے وقت میں بیگوسرائے کے ضلع آر بی ایس کے،کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر رتیش رمن نے میری حوصلہ افزائی کرتے ہوئے بتایا کہ ریاستی حکومت کے تعاون سے آپ کی بچی کے دل کا آپریشن ریاست سے باہر مفت میں کیا جاسکتا ہے۔ ان کے تعاون، حوصلہ افزائی اور مشورے کی وجہ سے آج میری لاڈلی کے دل کا مفت آپریشن ممکن ہوا ہے۔ میری بچی اب مکمل طور پر صحتمند ہے، جس کی کامیابی کا پورا سہرا ریاستی حکومت کی مہتواکانکشی اسکیم بال ہردئے یوجنا کو جاتا ہے۔ مذکورہ اسکیم کے تحت ریاست کے کل 21 بچوں کے دل کا آپریشن ممکن ہوپایا ہے، جس میں میری بچی بھی شامل ہے۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا