کشمیر یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر ریاض پنجابی کا انتقال

0
0

ڈاکٹرفاروق عبداللہ،عمر،سیدالطاف بخاری سمیت مختلف طبقہ ہائے فکرکااظہار دکھ
لازوال ڈیسک

سرینگر ؍؍کشمیر یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ریاض پنجابی دہلی میں انتقال کرگئے۔اس دوران مختلف طبقہ ہائے فکرنے مروحوم کے وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کر کے متاثرہ خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔کشمیر یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ریاض پنجابی جمعرات کی صبح دہلی میں انتقال کرگئے۔پدم شری ایوارڈ یافتہ پروفیسر ریاض پنجابی جمعرات کو دہلی میں واقع اپنی رہائش گاہ میں انتقال کر گئے۔ ریاض پنجابی سنہ 2008 تا 2011کشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی حیثیت سے فرائض انجام دے چکے ہیں۔پروفیسر پنجابی نے قانون میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی تھی اس کے علاوہ وہ کئی کتابوں کے مصنف بھی تھے جبکہ ان کے تحریر کردہ مضامین بھی اخبارات میں شائع ہوتے رہے ہیں۔ریاض پنجابی کے انتقال پر ادبی، علمی، سماجی و سیاسی حلقوں نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ نے کشمیر یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر ریاض پنجابی ساکن شاہ محلہ نواب بازار حال نئی دلی کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس سانحہ ارتحال پر مرحوم کے جملہ سوگوران کیساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی جنت نشینی اور بلند درجات کیلئے دعا کی۔ دونوں لیڈران نے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم اور لٹریچر کے شعبے میں ناقابل فراموش خدمات انجام دینے کیلئے پروفیسر ریاض پنجابی کو پدم شری ایوارڈ سے نوازا گیا تھا اور مرحوم نے کشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے بطور اپنے فرائض خوش اسلوبی اور تن دہی سے انجام دیئے اور تعلیم کے شعبے میں کارہائے نمایاں انجام دیئے۔ پروفیسر ریاض پنجابی کے انتقال سے ایک خلاء پیدا ہوا ہے جسے پُر کرنا مشکل ہے۔ پارٹی جنرل سکریٹری علی محمد ساگر، معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفیٰ کمال، صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، اراکین پارلیمان محمد اکبر لون، جسٹس (ر)حسنین مسعودی، سینئر لیڈران عبدالرحیم راتھر، محمد شفیع اوڑی، مبارک گل، شریف الدین شارق، نذیر احمد خان گریزی اور محمد یوسف ٹینگ نے بھی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اپنی پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری نے جمعرات کو کشمیر یونیورسٹی کے سابقہ وائس چانسلر پروفیسر ریاض پنجابی کی وفات پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے جودہلی میں اپنی رہائش گاہ پر مختصر علالت کے بعد دُنیا فانی سے چل بسے۔ یہاں جاری ایک تعزیتی پیغام میں بخاری نے مرحوم کو ایک شریف النفس شخص قرار دیا جنہوں نے تعلیمی میدان میں ناقابل ِ فراموش خدمات انجام دی ہیں۔ انہوں نے کہا’’ریاض پنجابی نے کشمیریونیورسٹی کو دنیا کی بہتریونیورسٹیوں میں سے ایک بنانے میں انتھک محنت کی، اُن کی وفات نے ایک ایسا خلاء پیدا کیا ہے جس کو پورا کرنا بہت مشکل ہے اور اُن کی کمی عرصہ دراز تک محسوس کی جائے گی‘‘۔ پارٹی صدر کے علاوہ سنیئر نائب صدر غلام حسن میر ،نائب صدر ظفراقبال منہاس، اعجاز احمد خان، عثمان مجید ، چوہدری ذوالفقار علی، جنرل سیکریٹری رفیع احمد میر، وجے بقایہ اور وکرم ملہوترہ، صوبائی صدر جموں منجیت سنگھ، صوبائی صدر کشمیر محمد اشرف میر، میر سرینگر میونسپل کارپوریشن اور یوتھ صدر جنید عظیم متو، ترجمان جاوید حسن بیگ، صوبائی نائب صدر جموں اصغر علی، صوبائی صدر خواتین ونگ جموں نمرتہ شرما، ڈی ڈی سی چیئرمین سرینگر آفتاب ملک، ریاستی سیکریٹری اور ضلع صدر بڈگام منتظر محی الدین، چیف کارڈی نیٹر اور ضلع انچارج کولگام عبدالمجید پڈر، میڈیا ایڈوائزر فاروق اندرابی، ضلع صدر سرینگر نور محمد شیخ، ضلع صدر کپواڑہ راجہ منظور، ضلع صدر اننت ناگ عبدالرحیم راتھر، ضلع صدر سانبہ رمن تھاپا، ضلع صدر کشتواڑ موہندر سنگھ پریہار، ضلع صدر کٹھوعہ پریم لال، ضلع صدر پلوامہ غلام محمد میر، ضلع صدر گاندربل جاوید میر، ضلع صدر بانڈی پورہ شفت کاظمی، ضلع صدر جموں اربن پرنو شگوترہ، ضلع صدر جموں رورل اے پشپ دیو اپل، ضلع صدر جموں رورل بی ڈاکٹر نلنجن اروڑہ، ضلع صدر جموں او بی سی رورل ست پال ورما، ضلع صدر جموں ایس سی سنیل کمار بھگت، انچارج ضلع اودھم پور فقیر ناتھ، پارٹی لیڈر اور سابقہ ایم ایل اے کمل اروڑہ، پارٹی لیڈر اور سابقہ ایم ایل اے ممتاز خان، سابقہ ایم ایل اے قمر حسین، غلام قادر وانی، ریاستی کارڈی نیٹر ایس سی بودھ راج بھگت، ریاستی کارڈی نیٹر او بی سی مدن لال چلوترہ، صوبائی سیکریٹری جاوید احمد مرچال، عبدالرشید ہارون، نذیر احمد وانی (ڈیلگامی)، پارٹی کارڈی نیٹر جنوبی کشمیر فضل محمود بیگ، پارٹی کارڈی نیٹر جنوبی کشمیر شوکت غیور اندرابی، ڈی ڈی سی وائس چیئرمین سرینگر بلال بھٹ، ڈی ڈی سی وائس چیئرمین شوپیان عرفان منہاس، ڈی ڈی سی وائس چیئرمین پونچھ محمد اشفاق، صوبائی سیکریٹری جموں ڈاکٹر روہت، نائب صدر او بی سی جموں رورل کلدیپ راج، ضلع جنرل سیکریٹری جموں ایس سی(رورل)، اجے رانا، اپنی پارٹی ٹریڈ یونین صدر اعجاز کاظمی، یوتھ ونگ نائب صدر رفقیق احمد خان، جنرل سیکریٹری یوتھ ونگ ابہے بقایہ اور مظفر ریشی، یوتھ صوبائی صدر جموں گورو کپور، یوتھ صوبائی صدر کشمیر خالد راٹھور، یوتھ ضلع صدر سرینگر محسن ظفر شاہ، یوتھ ضلع صدر جموں اربن شیوم چوہدری اور پارٹی لیڈر عرفان متونے بھی محمد دلاور میر ودیگر سوگواران کنبہ کے ساتھ گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی جنت نشینی کی دعا کی ہے۔ْپارٹی لیڈرشپ نے مرحوم کے ایصال ِ ثواب کے لئے دعا کی اور سوگوار کنبہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا