کٹھوعہ جیل میں پنجاب کے قیدی کی مبینہ خودکشی

0
0

لازوال ڈیسک

کٹھوعہ؍؍ جموں وکشمیر کے ضلع کٹھوعہ کے جیل میں جمعرات کی صبح پنجاب سے تعلق رکھنے والے ایک قیدی کو واش روم میں لٹکا ہوا پایا گیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ کٹھوعہ جیل میں جمعرات کی علی الصبح پنجاب سے تعلق رکھنے والے ایک 43 سالہ قیدی کو ایک واش روم میں لٹکتے ہوئے پایا گیا۔انہوں نے مہلوک قیدی کی شناخت 43 سالہ راجندر سنگھ ولد نشتر سنگھ ساکن پنجاب کے بطور ہوئی ہے جو منشیات سمگلنگ کے ایک کیس میں بند تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بظاہر یہ خودکشی ہے تاہم اس ضمن میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔لاش کو طبی لوازمات کی ادائیگی کے لئے میڈیکل کالج جموں روانہ کیا گیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا