ملک میں کورونا کے126789نئے مریض اور 685ہلاکتیں

0
0

دنیا میں ایک دن میں پونے سات لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر
ٰیواین آئی

نئی دہلی؍؍ملک میں جان لیوا اور مہلک ترین وبا کورونا وائرس (کووڈ19) کا قہر بڑھتا ہی جارہاہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد بڑھ کر 9 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جمعرات کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 126789 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 29 لاکھ 28 ہزار 574 ہوگئی ہے۔ اسی عرصہ کے دوران 59258 مریض صحت مند ہوئے جس سے ملک میں شفایاب مریضوں کی مجموعی تعداد 11851393 ہوگئی۔ ایکٹیو کیسز کی تعداد 66846 کے اضافے سے مجموعی تعداد 910319 ہوگئی۔ اسی عرصے کے دوران ملک میں مزید 685 اموات سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 166862 ہوچکی ہے۔ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 91.67 فیصد ،ایکٹیو کیسز کی شرح 7.04 فیصد ، جبکہ اموات کی شرح1.29 فیصد ہوگئی ہے۔وہیں گزشتہ ایک دن میں دنیا میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کی وبا سے پونے سات لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور اسی عرصہ کے دوران 14 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں پچھلے ایک دن میں چھ لاکھ 75 ہزار 687 نئے کیسز ہوئے ہیں جس سے کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 132976،286 ہوگئی، جبکہ اس وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 28 لاکھ 86 ہزار 586 ہوچکی ہے۔جان لیوا وبا سے بری طرح متاثر امریکہ میں موذی کووڈ19بدستور پھیل رہا ہے جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 39 لاکھ 21 ہزار 976 ہوگئی ہے ، جبکہ 5 لاکھ 59 ہزار 109 مریض دم توڑ چکے ہیں۔دنیا میں ایک کروڑ سے زائد کورونا متاثر ین کی تعداد والے تین ممالک میں شامل برازیل میں ایک کروڑ سے زیادہ افراد کورونا مریضوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ یہاں 13193،205 افراد اس وائرس سے متاثر جبکہ تین لاکھ 40 ہزار 776 مریض دم توڑ چکے ہیں۔ہندوستان میں بھی ، کورونا وائرس کے کیسز ایک بار پھر تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور یہ دنیا میں تیسرے مقام پر ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہاں کورونا وائرس کے 1،26،789 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے اس کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 29 لاکھ 28 ہزار 574 ہوگئی ہے۔ اسی دوران 59258 مریض صحت مند ہوئے جس سے شفایاب مریضوں کی مجموعی تعداد 11851393 ہوچکی ہے۔ ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 910319 تک پہنچ چکی ہے۔ اسی عرصے کے دوران اموات کی تعداد685 بڑھ سے بڑھ مجموعی تعداد 166862 ہوگئی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا