کہاڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی قربانی کی طاقت ہے کہ ہم آئین کے آرٹیکل 370 کو ہٹاکر کشمیر کو آئینی حق دے پائے
لازوال ڈیسک
نئی دہلی؍؍وزیراعظم نریندرمودی نے آج کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جیپی) نے ملک میں الیکشن نہیں بلکہ مہاتما گاندھی کی خدمات کے منتر کی بنیاد پر ملک کے عوام کا دل جیتا ہے اور پارٹی کی توسیع سے ڈرے ہوئے سیاسی مخالفین جھوٹ اور افواہیں پھیلا کر ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں مسٹر مودی نے یہاں بی جے پی کے 41ویں یوم تاسیس کے موقع پر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ پارٹی کے دین دیال اپادھیائے روڈ پر واقع سینٹر دفتر میں بی جیپی صدر جگت پرکاش نڈا نے پارٹی کا پرچم لہرایا اور پنڈت دین دیال اپادھیائے اور ڈاکٹر شیاماپرساد مکھرجی کے مجسموں پر گلہائے عقیدت پیش کرنے کے بعد پارٹی کے دیگر اہم رہنماؤں کے ساتھ وزیراعظم کا پیغام سنا۔وزیراعظم نے کہا کہ بی جے پی کی گورو شالی یاترا کے آج 41 سال پورے ہورہے ہیں۔ یہ 41 سال اس بات کے گواہ ہیں کہ خدمت اور قربانی کے ساتھ کوئی پارٹی کیسے کام کرتی ہے۔انہوں نے کہا،’’ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی جی ،پنڈت دین دیال اپادھیائے جی،اٹل بہاری واجپئی جی ،کشابھاؤ ٹھاکرے جی،راج ماتا وجیاراجے سندھیا جی ،ایسے بیشتر عظیم شخصیات کو بی جیپی کے ہر کارکن کی طرف سے میں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، گلہائے عقیدت پیش کرتا ہوں۔‘‘ انہوں نے پارٹی کوآگے بڑھانے اور پارٹی کو اپنی زندگی مختص کرنے والے مسٹر لال کرشن اڈوانی ،ڈاکٹر مرلی منوہر جوشی سمیت سبھی سینئر رہنماؤں کو سلام کیا۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی قربانی کی طاقت ہے کہ ہم آئین کے آرٹیکل 370 کو ہٹاکر کشمیر کو آئینی حق دے پائے۔ انہوں نے کہا کہ بی جیپی کیلئے ہمیشہ یہ منتر رہا ہے کہ – ’’ شخص سے بڑی پارٹی، پارٹی سے بڑا ملک‘ یہ روایت ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی سے لے کر آج تک جاری و ساری ہے۔ ہم سبھی نے دیکھا ہے کہ کیسے مسٹر واجپئی نے ایک ووٹ سے حکومت گرنا قبول کیا تھا،لیکن پارٹی کے اصولوں سے سمجھوتہ نہیں کیا تھا۔