جموں و کشمیر میں تمام انڈور کھیل سرگرمیوں کی معطلی کے احکامات جاری
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں وکشمیرمیں کورونا وائرس کی قہرسامانیوں کانیاسلسلہ جاری ہے کیونکہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران 561نئے مثبت معاملات اورمزیدکچھ اموات درج کی گئیں ۔اس دوران معلوم ہواکہ گزشتہ 2ہفتوں یعنی 23مارچ سے5اپریل تک جموں وکشمیرمیں 4775نئے مثبت معاملات ریکارڈ ہوئے ہیں ۔اس دوران انتظامیہ نے اسکولوں کوبالترتیب11اور18اپریل تک بند رکھنے کاحکم جاری کرنے کے بعداب پورے جموں وکشمیرمیں تاحکم ثانی ’انڈور کھیل سرگرمیوں‘پربھی پابندی عائدکردی ہے ۔سوموارکی شام سے منگل کی شام تک جموں وکشمیرمیں مزید561افرادکے کووڈ19نمونوں کی تشخیصی رپورٹیں مثبت آئیں جبکہ کورونا میں مبتلاء مزیدکچھ مریض جاں بحق ہوگئے ۔سرکاری ذرائع نے بتایاکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید561نئے مثبت معاملات ریکارڈ کئے گئے ،جن میں سے بیشتر کشمیرمیں مثبت پائے گئے اورسب سے زیادہ نئے کیس شہرسری نگرمیں درج ہوئے ہیں ۔انہوںنے بتایاکہ نئے مثبت معاملات میں متعددمسافر بھی شامل ہیں ۔ذرائع کاکہناتھاکہ 384نئے مثبت معاملات کشمیراورباقی 177جموں صوبے میں سامنے آئے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ تازہ کیسوں کے بعدجموں وکشمیرمیں مارچ2020سے6اپریل2021تک کل تعدادایک لاکھ34ہزار15افرادکورونامیں مبتلاء ہوئے ہیں۔اس دوران مزید2کورونامتاثرہ مریضوں کی موت واقع ہونے کے بعداس مہلک وائرس کی زدمیں آکرمرنے والوںکی مجموعی تعداد2012ہوگئی ہے ،جن میں سے 1271مریض کشمیرمیں فوت ہوئے ہیں جبکہ جموں صوبے میں 741افرادکی جان کورونا وائرس میں مبتلاء ہونے کی وجہ سے چلی گئی ۔اُدھرجموں و کشمیر میں ایک بار پھر کورونا کے کیسز میں اضافہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیل کود کی سرگرمیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں۔اب انتظامیہ نے انڈورسپورٹس سرگرمیوں پربھی تاحکم ثانی پابندی عائد کردی ہے ۔حکام نے کہاکہ آؤٹ ڈور کھیلوں پر پابندی عائد نہیں ہے تاہم تمام احتیاطی تدبیر پر عمل کرنا ضروری ہے۔گرمائی دارالحکومت سرینگر میں قائم انڈور اسٹیڈیم میں تمام کھیلوں کی سرگرمیوں کو عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انتظامیہ نے عالمی وبا کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر منگل کے روز سرینگر میں قائم انڈور اسٹیڈیم میں تمام سرگرمیوں کو عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انتظامیہ نے اس حوالے سے ایک حکمنامہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ باکسنگ، جوڈو، کراٹے، کبڈی، کھوکھو، تائیکوانڈو، ووشو اور دیگر تمام رابطے والے کھیلوں کو عارضی طور پر معطل رہیں گی۔حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ 4 اپریل کے ڈیزاسٹر منیجمنٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کورونا وائرس کیسز کے اضافے کے پیش نظر جائزہ لیا گیا جس کے بعد تمام تعلیمی اداروں کو عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔ اسی طرح سے رابطے میں آنے والے کھیلوں کی وجہ سے بھی نوجوان کھلاڑی بھی کورونا وائرس سے متاثر ہو رہے ہیں جس کے پیش نظر یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ ان کھیلوں کو بھی عارضی طور پر معطل رکھا جائے گا۔حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے کہ آؤٹ ڈور کھیلوں پر پابندی عائد نہیں ہے تاہم تمام احتیاطی تدبیر پر عمل کرنا ضروری ہے۔جموں و کشمیر حکومت نے کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر بارہویں جماعت تک کے تعلیمی ادارے بند کرنے کے بعد اب تمام انڈور کھیل سرگرمیاں عارضی طور پر معطل کر دی ہیں۔اس سلسلے میں جاری ایک حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر میں کووڈ 19 کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر تمام ‘قریبی رابطہ کھیلوں’ بشمول مکا بازی، کشتی، جوڈو کراٹے، کباڈی، کھو کھو، ٹائیکانڈو اور ووشو کی سرگرمیوں کو عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔جموں و کشمیر حکومت کے پرنسپل سکریٹری کی طرف سے جاری اس حکم نامے میں کہا گیا ہے: ‘حالیہ دنوں میں کورونا کے کیسز میں اضافے کی وجہ سے قریبی رابطہ کھیلیں کھیلنے والے نوجوانوں میں یہ وائرس پھیلنے کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے’۔اس میں کہا گیا ہے: ‘لہٰذا تمام قریبی رابطہ کھیل سرگرمیاں جیسے مکا بازی، کشتی، جوڈو کراٹے، کباڈی، کھو کھو، ٹائیکانڈو اور ووشو اگلے احکامات تک معطل رہیں گی’۔حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے: ‘تاہم باقی تمام آوٹ ڈور کھیل سرگرمیاں اس شرط کے ساتھ جاری رہیں گی کہ کورونا وائرس سے بچنے کے لئے جاری ایس او پیز پر عمل درآمد ہوگا’۔