گورنمنٹ ڈگری کالج درہال کی NSSاکائی نے آزادی کا امروت مہوتسو منایا

0
0

پی جی کالج راجوری کے ڈاکٹر نزاکت حسین صدرشعبہ تاریخ نے بطور ریسورس پرسن شرکت کی
لازوال ڈیسک

درہال؍؍گورنمنٹ ڈگری کالج درہال نے آزادی کا امروت مہوتسو کی تقریبات کا آغاز "آزادی کے بعد ہندوستان کی تعلیمی ترقی” کے موضوع پر لیکچر سیشن کا انعقاد کرتے ہوئے کیا جس میں پی جی کالج راجوری کے ڈاکٹر نزاکت حسین ہیڈ شعبہ تاریخ مقرر خصوصی تھے۔ وہیں ڈاکٹر نزاکت نے اپنی انتہائی معلوماتی گفتگو میں ہندوستان میں آزادی سے پہلے اور آزادی کے بعد تعلیم کا تقابلی مطالعہ پیش کیا۔ انہوں نے ہندوستان کو خود انحصار کرنے میں آئی ٹی اور این آئی ٹی جیسے سرکردہ تکنیکی اداروں کے کردار کے بارے میں بات کی۔ اس سے قبل کالج کے پرنسپل پروفیسر سمانیش جسروٹیا نے ہندوستان کی جدوجہد آزادی پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے پہلی جنگ آزادی ، جلیاں والا باغ قتل عام ، ڈانڈی مارچ ، سول ڈس اوبی ڈینس اور ہندوستان چھوڑو موومنٹ کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے گاندھی ، پنڈت نہرو ، سردار پٹیل ، سبھاش چندر بوس ، بھگت سنگھ ، مولانا ابوالکلام آزاد ، خان عبد الغفار خان اور دیگر آزادی پسندوں کے کردار کے بارے میں بھی بات کی جنہوں نے اس ملک کو برطانوی سلطنت سے آزاد کروادیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام آزادی کا امروت مہوتسو منانے کے لئے منعقد ہونے والے پروگراموں کی سیریز کا ایک حصہ تھا۔ اس موقع پر ڈاکٹر اطہر عزیز رینا نے آزادی کے بعد کے مختلف ترقیاتی پہلوؤں کی تفصیل پیش کی۔ انہوں نے خاص طور پر ڈیجیٹلائزیشن اور ٹیلی مواصلات کے بارے میں بات کی جس کی وجہ سے ملک تیز رفتار سے ترقی پا رہا ہے۔ آخر میں ڈاکٹر احسن الرحمن رضوی نے ایک متاثر کن شکریہ پیش کیا۔ انہوں نے خصوصی طور پر پروگرام کو کامیاب بنانے میں کالج این ایس ایس اکائی کا شکریہ ادا کیا۔ اس پورے پروگرام کا اہتمام کالج کے این ایس ایس پروگرام آفیسر ڈاکٹر اطہر عزیز رینا کی رہنمائی میں کیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر امتیاز حسین شاہ ، ڈاکٹر ریاض ، ڈاکٹر آصف و دیگران موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا