جموں،// صوبہ جموں میں ضلع سانبہ کے ڈیرا گاؤں میں تین زنگ آلود بارودی سرنگوں کو بر آمد کیا گیا۔
سرکاری ذرائع نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ضلع سانبہ کے ڈیرہ گاؤں کے درشن سنگھ ولد فقیر چند نے ایک مقامی پولیس چوکی کو اطلاع دی کہ انہوں نے اپنے ہی مکان کے دیوار کے نزدیک تالاب کھودنے کے دوران تین زنگ آلود بارودی سرنگوں کو پایا۔
انہوں نے بتایا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی مذکورہ پولیس چوکی کی ایک ٹیم جائے واردات پر پہنچ گئی اور تین سرنگوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بعد ازاں بم ناکارہ بنانے والی ایک ٹیم کو بھی جائے موقع پر طلب کیا گیا۔
دریں ایس ایس پی سانبہ راجیش شرما نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جائے موقع سے تین سرنگوں کو بر آمد کیا گیا۔