سخت سیکورٹی کے درمیان 5 ریاستوں میں ووٹنگ کا آغاز

0
0

نئی دہلی ، سخت سیکورٹی انتظامات کے درمیان منگل کی صبح تمل ناڈو ، مغربی بنگال ، آسام ، کیرالہ اور پڈوچیری میں پولنگ شروع ہوچکی ہے۔
ریاست تمل ناڈو میں آج صبح سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان 232 نشستوں پر ووٹنگ کا آغاز ہوا۔ کانڈنور اسمبلی میں کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے ووٹ دیا۔ اسی دوران اداکار اجیت نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ اپنے حلقہ انتخاب میں ووٹ دیا۔ اسی کے ساتھ ہی مرکز کے زیر کنٹرول پڈوچیری کی 30 ​​نشستوں کے لئے ووٹنگ کا آغاز ہوا۔وہیں مغربی بنگال میں تیسرے مرحلہ کے لئے 31 اسمبلی نشستوں کے لئے ووٹنگ شروع ہوچکی ہے ۔ آسام میں تیسرے اور آخری مرحلے کے لئے 40 اسمبلی نشستوں پر ووٹنگ کا آغاز ہو چکا ہے۔
ریاست تمل ناڈو ، کیرالہ اور پڈوچیری میں ایک ہی مرحلے میں ووٹنگ ہورہی ہے۔ جبکہ بنگال میں آٹھ مرحلوں میں ووٹنگ ہونی ہے، آسام میں آج ووٹنگ کا تیسرے اور آخری مرحلہ کی ووٹنگ جاری ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا