ہر ایک انسان کا اپنا کلچر ہوتا ہے

0
0

مودی کے ’’اودیدی۔اودیدی ‘‘کہنے سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا :ممتا بنرجی
یواین آئی

کلکتہ ؍؍وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج وزیر اعظم مودی کے ذریعہ ’’او دیدی اودیدی ‘‘ جیسے بیانات دئیے جانے پر جوا ب دیتے ہوئیکہا کہ وہ ہر دن اس طرح کا بیان دیتے ہیں مگر مجھے اس سیکوئی فرق نہیں پڑتا۔ ہر ایک انسان کا اپنا کلچر ہوتا ہے ممتا بنرجی نے خود کو رائل بنگال کا ٹائیگر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’ وہ چوٹ کے باوجود اسمبلی انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں اور بنگال میں تو جیت حاصل کریں گی اور اس کے بعد دہلی کی کرسی پر بھی جیت حاصل کریں گی۔وزیر اعظم نریندر مودی کی سخت تنقید کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ بنگال میں اپنے لوگوں کی حکومت ہوگی۔بنگال پر بنگالی ہی حکومت کریگا اور وہ تیسری مدت کیلئے وزیر اعلیٰ بنیں گی۔ مغربی بنگال میں گجرات سے کوئی بھی حکومت نہیں کرے گا۔ بنرجی نے کہا کہ میں ایک ٹانگ سے بنگال اور دو پیروں سے دہلی جیتوں گی۔ممتا بنرجی نے کہا کہ جان بوجھ کر ان پر حملہ کیا گیا۔10مارچ کو نندی گرام میں جان بوجھ کر ان کو زخمی کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پورے کوشش تھی کہ مجھے کلکتہ میں روک دیا گیا مگر میں نے ہمت سے کام لیا اور پورے بنگال کا دورہ کررہی ہوں۔خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ نندی گرام میں کوئی خاص واقعہ پیش نہیں آیا۔ممتا بنرجی کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ کسی سازش کا نتیجہ نہیں بلکہ حادثہ تھا۔چھتیس گڑھ میں اتوار کے روز مائو نوازوں کے حملے میں 22 سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ مغربی بنگال کی وزیر اعلی نے بی جے پی پر الزام لگایا کہ وہ ملک پر ٹھیک سے حکمرانی نہیں کررہے ہیں اور مغربی بنگال انتخابات پر توجہ مرکوز کررہے ہیں۔ممتا بنرجی نے کہا کہ جنہیں عوام نے حکمرانی کا موقع دیا ہے وہ صرف انتخابات پر توجہ دے رہے ہیں۔اسی وجہ سے جوان مررہے ہیں۔ممتا بنرجی نے کہاکہ مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کتنے مرحلے میں پولنگ ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بنگال میں کورونا کی حالت سنگین نہیں ہے۔خیال رہے کہ بنگال میں اتوار کو 1957افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا