ڈوڈہ میں ایک شہری سے قریب دس کلو بارودی مواد ضبط: فوج کا دعویٰ

0
0

یواین آئی
جموں؍؍سیکورٹی فورسز نے ضلع ڈوڈہ کے گندنا علاقے میں ایک شہری کو قریب 10 کلو گرام دھماکہ خیز مواد سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔فوج نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر سیکورٹی فورسز نے ضلع ڈوڈہ کے گندنا علاقے میں ایک آپریشن کے دوران ایک شہری کو گرفتار کر کے اس کی تحویل سے قریب دس کلو دھماکہ خیز مواد برآمد کیا ہے۔بیان کے مطابق دھماکہ خیز مواد میں 78 جیلاٹین اور دھماکے میں کام آنے والی 275 میٹر تار شامل ہے جن کا وزن 9.75 کلو گرام ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔قابل ذکر ہے چند روز قبل ضلع کشتواڑ میں ہائیڈل پاور پروجیکٹ کے نزدیک ایک کمیں گاہ سے اسی نوعیت کا بارودی مواد برآمد کیا گیا تھا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا