کولگام کے ایک ہی اسکول میں 37 بچے پائے گئے کورونا پازیٹیو
لازوال ڈیسک
جموں؍؍حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے373نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے300کا تعلق کشمیر صوبے سے اور 73کا تعلق جموں صوبے سے ہیں اور اِس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد1,30,960تک پہنچ گئی ہے۔وہیں کلگام سے دیرشام آئی ایک تشویشناک اطلاع کے مطابق ایک اسکول کے37ننھے بچوں کاکوروناٹیسٹ مثبت آیا ہے جس سے کل مثبت معاملات کی تعداد410ہوگئی ہے۔اِسی مدت کے دوران01 کووِڈ مریض کی موت واقع ہوئی ہے جس کا تعلق صوبہ کشمیر سے ہے۔اِسی مدت کے دوران 04کووِڈ مریضوں کی موت واقع ہوئی ہے جن میں 01کا تعلق صوبہ جموں اور 03کا تعلق صوبہ کشمیر سے ہیں۔حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے1,30,960معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے2,531سرگرم معاملات ہیں ۔ اَب تک1,26,435اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد1,994تک پہنچ گئی ،جن میں سے 1,258کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور736کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔اِس دوران آج مزید131فرادشفایاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے26اَفراداور کشمیر صوبے کے105افرادشامل ہیں۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 60,51,587ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 31؍مارچ 2021 ء ء کی شام تک 59,20,627نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔علاوہ ازیں اَب تک15,07,692افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں29,291اَفراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔2,531اَفراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ1,22,508اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطاب13,51,368اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔بلیٹن کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران سری نگر میں159نئے معاملات درج کئے گئے جب کہ اَب تک ضلع میں کورونا وائرس کے29,062معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے1051سرگرم معاملات ہیں ۔27,539مریض صحتیاب ہوئے ہیں( آج72مریض کی صحتیابی کے ساتھ) جبکہ472 اَفرادکی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع بارہمولہ میں اَب تک کورونامریضوں کی تعداد8848ہوئی ہیںجن میں سے 349سرگرم معاملات ہیں اور180مریضوں کی موت واقع ہوئی ہیںاور 8,319صحتیاب ہوئے ہیں۔اُدھرضلع بڈگام میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کُل تعداد اب تک 8,208ہوئی ہیں(آج26نئے معاملات سمیت )جن میں سے 162سرگرم معاملات ہیں اور 7,926صحتیاب ہوئے ہیں(آج 08مریض کی صحتیابی کے ساتھ)جبکہ120کی موت واقع ہوئی ہے ۔ ضلعکپو ا ڑہ میں 5,807معاملات درج کئے گئے ہیں اور70سرگرم معاملات ہیں اور5,640صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ 97کی موت واقع ہوئی ہے۔ پلوامہضلع میں کووِڈ ۔19کے5,992معاملات کی تصدیق ہوئی ہے(آج82نئے معاملات سمیت ) جن میں سے82سرگرم معاملات ہیں اور92مریضوں کی موت واقع ہوئی ہیںاور 5,818صحتیاب ہوئے ہیں۔ضلع اننت ناگ میں 5,175مثبت معاملے سامنے آئے ہیںجن میں39سرگرم ہیں۔ 5,042شفایاب ہوئے ہیں اور94موت واقع ہوئی ہے۔ضلع با نڈ ی پورہ میں اب تک4,763مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے29سرگرم معاملات ہیں ۔4,672مریض صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ 62کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلعگا ند ربل میں کل4,717معاملات سامنے آئے ہیں جن میں23سرگرم معاملات ہیںاور 4,647 اَفراد شفایاب ہوئے ہیںجبکہ 47کی موت واقع ہوئی ہے ۔ضلع کولگام میں2,799مثبت معاملات پائے گئے ہیںجن میں42سرگرم معاملات ہیںاور 2,703صحتیاب ہوئے ہیں اور54کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ ضلع شوپیان میں 2,648مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں23سرگرم ہیں اور 2,585صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ 40کی موت واقع ہوئی ہے۔اِسی طرح جموں میں وائر س کے 25,912مثبت معاملات پائے گئے ہیں(45نئے معاملات سمیت )جن میں484سرگرم معاملات ہیںاور25,047صحت یاب ہوئے ہیںاور381کی موت واقع ہوئی ہے ۔ اود ھمپور ضلع میں اَب تک کورونا مریضوں کی کُل تعداد 4,361ہوئی ہیںجن میں سے27معاملات سرگرم ہیں۔4,277اَفراد صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ57کی موت واقع ہوئی ہے۔راجوری ضلع میں کورونا کے اب تک3,895 مثبت معاملات سامنے آئے اور3,827اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ55کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع ڈ وڈ ہ میں3,455عاملات سامنے آئے ہیں جبکہ3,386مریض پوری طرح شفایاب ہوئے ہیںجبکہ 64مریض کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلعکٹھوعہ میں3,329معاملات سامنے آئے ہیںجن میں3,227اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں جن میں سے49معاملات سرگرم ہیں۔جبکہ53کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع کشتوا ڑ میں2,756مثبت معاملے کی تصدیق ہوئی ہے جن میں ایک معاملہ سرگرم ہے اور 2,717اَفراد شفایاب ہوئے ہیں جبکہ22کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع سا نبہ میں 2,861معاملات سامنے آئے ہیںجن میں 18سرگرم معاملات ہیں اور2,802شفایاب ہوئے ہیں جبکہ41 کی موت واقع ہوئی ہے ۔اِس طرح پونچھ میں2,548معاملے سامنے آئے ہیںجن میں 20سرگرم معاملات ہیں جبکہ2,502مریض شفایاب ہوئے ہیں جبکہ 26کی موت واقع ہوئی ہے۔دریں اثناضلع رام بن میں2,159معاملات سامنے آئے ہیں2,117شفایاب ہوئے ہیں جبکہ21کی موت واقع ہوئی ہے۔ریا سی میں بھی1,665معاملات سامنے آئے ہیں جن میں07معاملات سرگرم ہے اور1,642مریض پوری طرح سے صحتیاب ہوئے ہیں( آج دو مریض کی شفایابی کے ساتھ) جبکہ 16کی موت واقع ہوئی ہے۔بلیٹن میںکہا گیاہے کہ یہ ترتیب اُن ضلعوں کی ہے جہاں سے مریضوں کا پتہ لگا ہے یا جہاں وہ عارضی طور پر رہائش پذیر ہے۔دیرشام آئی اطلاع کے مطابق کلگام کے ایک ہی اسکول سے37بچے کوروناپازیٹیوپائے گئے ہیں جن کی عمر10سے14برس کے درمیان ہے، اس تشویشناک خبرنے ہرسوخوف وہراس پیداکردیاہے۔