تنظیم کے عہدیداروں کو فوری سکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ
لازوال ڈیسک
جموں ؍؍ انٹرنیشنل اسلامک صوفی فاؤنڈیشن نے ہنگامی اجلاس طلب کیا۔ یاد رہے انٹرنیشنل اسلامک صوفی فاؤنڈیشن پوری دنیا میں امن کے لئے اور ملک میں اتحاد و استحکام کو مستحکم کرنے اور لوگوں کو آپس میں جوڑنے کے لئے کام کر رہی ہے۔ انٹرنیشنل اسلامک صوفی فاؤنڈیشن کے ریاستی صدر کو سیکیورٹی فراہم نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کیا اور حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ جلد سے جلد تنظیم کے ریاستی صدر کو سیکیورٹی فراہم کرے۔ انٹرنیشنل اسلامک صوفی فاونڈیشن جموں و کشمیر کے کونے کے اندر کام کر رہا ہے۔ اور لوگوں سے اپیل کرتا ہے کہ وہ ایک نظریہ کی پیروی کے لئے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوں۔ انٹرنیشنل اسلامک صوفی فاونڈیشن کے کسی بھی کارکن کو حکومت کی جانب سے کوئی تحفظ فراہم نہیں کیا گیا ہے۔ یہاں تک کہ ریاستی صدر کو کوئی سیکیورٹی فراہم نہیں کی گئی ہے۔