کچھ نہیں سدھرتا جب تک آپ میں جذبہ نہ ہو :ضلع ترقیاتی کمشنر

0
0

یوم بلاک کے موقع پر عوامی دربار ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کا پہلامنڈی دورہ
ریاض ملک

منڈی ؍؍منڈی تحصیل کمپلکس میں یوم بلاک کے حوالے سے عوامی دربار منعقد ہوا۔ جس میں ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ جتندر سنگھ اور ایس ایس پی پونچھ وینود کمار بطور خاص شریک ہوئے۔جبکہ ضلع آفیسران تحصیل آفیسران کے ساتھ ساتھ منڈی تحصیل کی متعدد پنچائیتوں کے سرپنچوں اورپنچوں وعوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اور متعدد علاقائی مسائیل کو اجاگر کیاگیا۔ جن میں راشن کارڈوں میں ہیراپھیری کا معاملہ ،بجلی پانی کی خستہ حالی اور کئی علاقوں میں بجلی کی عدم دستیابی، تیل خاکی ،طبی عملہ کی غیر قانونی تبدیلیاں کھیل کود کے لئے میدان کی ضرورت بجلی بلوں میں زیادتی،اڑائی روڈ کی تعمیر نو،سیاحتی کام میں سست روی ،ہائی اسکول ساتھرہ کو ہائیر سیکنڈری کا درجہ اور سلونیاںہائی سکول کا درجہ بڑھانے ڈنہ ڈوئیاں سڑک کے ساتھ ساتھ کئی علاقوں میں پانی کی لیفٹ اسکیموں میں سست روی وغیرہ کئی مسائیل ابھارے گئے۔اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ نے آفیسران سے عوامی مسائیل کے جواب طلب کئے۔جس پر آفیسران نے جواب دیتے ہوے عوام کو یقین دلایا کہ ان مسائیل سرکار کی طرف سے رقومات کی واگزاری کے بعد جلد کام کئے جائیں گے۔ اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ نے بجلی پانی دوسرے محکمہ جات کے آفیسران کو ھدایات دیں کہ وہ جلد از جلد اس بگڑے ہوئے نظام کو درست کریں۔ اس کے بعد رپورٹ پیش کریں۔ ایس ایس پی پونچھ نے بھی لوگوں سے کہاکہ وہ عوام کے ساتھ رابطہ میٹنگ کریں گے۔ انہوں نے عوام سے تعاون طلب کرتے ہوئے کہاکہ کسی بھی قانون کی خلاف ورزی کرنے والے ٹریفک قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں اور دیگر منشیات جیسی لعنت میں ملوث ملک کی سالمیت و قوانین کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ جبکہ ضلع ترقیاتی کمشنرذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ اس میٹنگ میں کئی سارے مسائیل کو اجاگر کیاگیاہے کئی ایک مسائیل کو حل کرنے کے بارے میں متعلقہ آفیسران کو ھدایات جاری کی گئیں ہیں اور کئی ایک کو موقع مناسبت سے حل کیاجایئگا۔ انہوں نے تمام تر اٹیچمنٹ ہلتھ ملازمین کے بارے میں بھی حکم جاری کیاکہ جلد ان کو ان کے اپنے مقامات پر تعینات کیاجائے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا