وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام سے لشکر طیبہ کے دو اعانت کار گرفتار: پولیس کا دعویٰ

0
0

سری نگر،//جموں وکشمیر پولیس نے وسطی ضلع بڈگام میں لشکر طیبہ سے وابستہ دو اعانت کاروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بڈگام پولیس نے فوج کے 53 آر آر اور سی آر پی ایف کی 43 ویں بٹالین کی ایک ٹیم کے ہمراہ بڈگام کے حیدر پورہ علاقے سے لشکر طیبہ کے دو اعانت کاروں کو گرفتار کیا۔
بیان میں کہا گیا کہ گرفتار شدگان جنگجوؤں کو پناہ اور منطقی مدد فراہم کرنے میں ملوث ہیں۔
گرفتار شدگان کی شناخت عاقب احمد وانی ولد امتیاز احمد وانی ساکن لالو شیشگری حیدر پورہ اور عادل منظور میر ولد منظور احمد میر ساکن ندر گنڈ ہمہامہ کے بطور ہوئی ہے۔
بیان کے مطابق گرفتار شدگان سوشل میڈیا کی وساطت سے پاکستانی جنگجو کمانڈروں کے ساتھ رابطے میں تھے اور ان کی تحویل سے لشکر طیبہ کا کچھ قابل اعتراض مواد بھی بر آمد کیا گیا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ مذکورہ جنگجو اعانت کاروں کے خلاف پولیس اسٹیشن بڈگام میں ایک کیس درج کیا گیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا