پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے دیا وزیر اعظم کے خط کا جواب

0
0

نئی دہلی: پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعظم نریندر مودی ) کو خط لکھا ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم مودی کے پاکستان کے نیشنل ڈے پر لکھے گئے خط کے لئے شکریہ ادا کیا ہے۔ ساتھ ہی عمران خان نےکہا ہے کہ وہ اپنے سبھی پڑوسی ممالک کے ساتھ امن چاہتے ہیں، جن میں ہندوستان بھی شامل ہے۔ دراصل گزشتہ 23 مارچ کو وزیر اعظم مودی نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کو پاکستان نیشنل ڈے کے موقع پرخط لکھ کرنیک خواہشات پیش کی تھیں۔

حال کے دنوں میں یہ دوسرا موقع تھا، جب وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان کے وزیراعظم کو اپنی طرف سے پیغام دیا تھا۔ اس سے پہلے عمران خان کے کووڈ متاثرہ پائے جانے کے بعد وزیر اعظم مودی نے ان کے جلدی صحتمند ہونے کی دعا کی تھی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنےخط میں پاکستانی وزیر اعظم کو دہشت گردی کو لے کرنصیحت بھی دی تھی۔پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے خط میں لکھا ہے- ہم جنوبی ایشیا میں امن اور پائیداری کے لئے پُرعزم ہے۔ انہوں نے اپنے خط میں جموں وکشمیر کا موضوع بھی اٹھایا ہے۔ عمران خان نے کورونا کے خلاف لڑائی میں بھی ہندوستانی لوگوں کو نیک خواہشات بھی پیش کی ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا