تازہ بارشوں کے بعد شبانہ درجہ حرارت میں کمی واقع

0
0

4 اپریل تک موسم خشک رہنے کی پیش گوئی

لازوال ڈیسک

سرینگر؍؍وادی کشمیر میں تازہ بارشوں کے بعد شبانہ درجہ حرارت میں ایک بار پھر کمی واقع ہوئی ہے۔ادھر محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی کشمیر میں 4 اپریل تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے بتایا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکے درجے کی بارشیں متوقع ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں وادی میں 4 اپریل تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے تاہم پانچ اپریل کو ایک بار پھر بارشیں ہوسکتی ہیں۔موصوف ترجمان نے بتایا کہ سری نگر، جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، میں کم سے کم درجہ حرارت 8.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔سری نگر میں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 11.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے مشہور دہر سیاحتی مقام گلمرگ جہاں گذشتہ شب کے دوران 13.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت 0.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ گلمرگ میں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 6.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت 2.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ پہلگام میں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 7.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔سرحدی ضلع کپوارہ جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5.7 بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت 6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ کپوارہ میں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 8.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔قاضی گنڈ جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت 6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جبکہ ککر ناگ جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت 4.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔دریں اثنا وادی میں منگل کی صبح ہلکی بارشیں ہوئیں جس کے بعد موسم خشک مگر ابر آلود رہا تاہم آفتاب نے بھی بادلوں کی اوٹ سے باہر نکلنے کی کئی کامیاب کوششیں کیں۔بارشوں کے ساتھ ہی وادی کے شہر و گام کی سڑکیں کیچڑ اور پانی سے بھری ہوئی ہیں جس سے پیدل چلنے والوں کا سفر پْرخطر بن گیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا