پروفیسرشہاب عنایت ملک کے سرپہ ایک اورتاج

0
0

’پاکستان جرنل آف میڈیاسائنس‘کے ممبروروئیورنامزد
لازوال ڈیسک

جموں؍؍پروفیسرشہاب عنایت ملک ،ڈین فیکلٹی آف آرٹس اورصدرشعبہ اُردوجموں یونیورسٹی کوپاکستان کے ایک موقراُردوششماہی ریسرچ جرنل ’’پاکستان جرنل آف میڈیا سائنسز‘‘کے ایڈیٹوریل اور ایڈوائزری بورڈ کارُکن نامزدکیاہے جس کی اشاعت ’’سوسائٹی فا رسوشل سائنسز اینڈریسرچ ایسوسی ایشن ،کراچی پاکستان‘‘کرتی ہے ۔پروفیسرموصوف کو مذکورہ جرنل کاریسرچ ریوئیوربھی چُناگیاہے ۔پاکستان جنرل آف میڈیاسائنسزاُردوکاعالمی شہرت یافتہ تحقیقی مجلہ ہے جوگزشتہ کئی برسوں سے ہرچھ ماہ بعدچھپ رہاہے۔یہ جانکاری ریسرچ جرنل کی مدیراعلیٰ ڈاکٹرنورین علیم نے پروفیسرشہاب عنایت ملک کوبذریعہ ای میل دیتے ہوئے بتایاکہ ’’پروفیسرشہاب عنایت ملک کوششماہی اُردومجلہ ’’پاکستان جرنل آف میڈیاسائنس ‘‘کے ایڈیٹوریل اورایڈوائزری بورڈ کااعزازی رُکن اورریوئیورنامزدکیاجاتاہے جوسوسائٹی فار سوشل سائنسز اینڈریسرچ ایسوسی ایشن کراچی ،پاکستان‘‘کے زیراہتمام چھپتاہے‘‘۔پروفیسرشہاب عنایت ملک ،صدرشعبہ اُردواورڈین فیکلٹی آف آرٹس جموں یونیورسٹی ہیں ۔اس کے علاوہ پروفیسرموصوف اُردوکے نامورادیب ہیں اوراب تک ان کے 100سے زائدتحقیقی مقالے مختلف ادبی رسالوں اورکتابوں میں شائع ہوچکے ہیں۔پروفیسرشہاب عنایت ملک شعبہ اُردوجموں یونیورسٹی کے ششماہی تحقیقی مجلہ ’’تسلسل‘‘کے مدیراعلیٰ بھی ہیں اورصحافت کابھی وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔موصوف کے درجنوں کالم مختلف قومی اوربین الاقوامی اخبارات میں شائع ہوچکے ہیں۔اس کے علاوہ پروفیسرشہاب عنایت ملک کشمیریونیورسٹی، پنجاب یونیورسٹی چندی گڑھ ،چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی میرٹھ کے ممبربورڈآف سٹڈیزاِن اُردواورڈھاکہ یونیورسٹی کے اُردوریسرچ جرنل اوروارانسی اُترپردیش کے ششماہی مجلہ ’’تحریک ِ ادب‘‘کے ادارتی بورڈکے رکن کے طورپربھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ پروفیسرشہاب ملک بین الاقوامی سیمیناروں میں شرکت کے سلسلے میں مختلف ممالک مثلاً مصر،انگلینڈ ،بنگلہ دیش ،موریشس اورپاکستان وغیرہ کے اسفاربھی کرچکے ہیں۔موصوف نے لگ بھگ 500 کے قریب قومی اوربین الاقوامی سیمیناروں میں شرکت کی ہے ۔حال ہی میں پروفیسرشہاب عنایت ملک کے اسفارکامجموعہ ’’اسفارِ شہاب‘‘کے نام سے شائع ہوکرمنظرعام پرآیاہے جس کی پذیرائی نہ صرف ہندوستان بلکہ عالمی سطح پراُردودنیامیں کی جارہی ہے۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا