کھیلوں کی سہولیات عالمی سطح کی بنیاد پر تیار کی جا رہی ہیں :سنہا

0
0

سابقہ انٹر نیشنل فُٹ بال کھلاڑی ارون ملہوترانے لفٹینٹ گورنر سے ملاقات کی
لازوال ڈیسک

جموں؍؍جموں و کشمیر کے سابق انٹر نیشنل فُٹ بال کھلاڑی ارون ملہوترہ نے آج راج بھون میں لفٹینٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی ۔ مسٹر ملہوترہ نے لفٹینٹ گورنر کو یو ٹی کے کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود سے متعلق مختلف امور سے آگاہ کیا ۔ انہوں نے جموں و کشمیر میں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو ترقی دینے کیلئے یو ٹی حکومت کی جانب سے اٹھائے جا رہے اقدامات کی سراہنا کی ۔ دورانِ ملاقات لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ جموں و کشمیر حکومت نچلی سطح پر ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کے ہنر کو نکھارنے اور اُن کی مہارت کو آگے بڑھانے کیلئے تجربہ کار کوچوں کی مدد حاصل کر رہی ہے ۔ لفٹینٹ گورنر نے مزید کہا کہ کھیلوں کی سہولیات عالمی سطح کی بنیاد پر تیار کی جا رہی ہیں تا کہ کھلاڑی بین الاقوامی معیار کے مطابق پورا اُتر سکیں ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا