لیفٹیننٹ گورنر کا نوجوان نسل کو انبساط تلاش کرنے ، جدیددور کی مشکلات کا سامنا کرنے کیلئے مراقبہ اور یوگا کے ذریعے ’متوازن طرزِ زندگی‘ پر توجہ دینے پرز ور
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍مرکزی وزیر تعلیم رمیش پوکھریال نشانک نے آج لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی موجودگی میں بذریعہ ورچیول طریقۂ کار آئی آئی ایم جموں میں انندام مرکز برائے انبساط کا اِفتتاح کیا۔مرکزی وزیر تعلیم نے اَپنے خطبے کے دوران آئی آئی ایم جموں کو اس نئے شعبے کے قیام کے لئے مبارک باد پیش کی اور کہا کہ تعلیمی نصاب میں سکون و انبساط شامل کرنا قوم کو بااِختیار بنانے کی جانب ایک قدم ہے۔مرکزی برائے انبساط قومی تعلیمی پالیسی 2020کے ساتھ منسلک ہے جس کا مقصد طلاب کی کلہم خیرو عافیت یقینی بنانا ہے ۔ اس قد م سے تعلیمی نظام اونچائیوں کو چھوئے گا جیسا کہ بھارت کے قدیم دور کی نالندہ اور تکشیلا یونیورسٹیوں میں رائج تھا۔اس موقعہ پر اپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے نوجوان نسل کو مراقبہ اور یوگا کا سہارا لے کر جدید دور کی مشکلات کا سامنا کرنے کے لئے ایک متوازن طرزِ حیات پر توجہ مرکوز کر کے سکون اور خوشی حاصل کرنے پر زور دیا۔انندام برائے انبساط کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ نیا مرکز طلاب کی کلہم خیرو عافیت پر توجہ مرکوز کرے گا جیسا کہ مرکزی برائے مرکز مراقبہ میں ہوا کرتا ہے۔خود شناسی کو گوروکل تعلیمی روایات کا ایک اہم حصہ قرار دیتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ اننددام جیسے مراکز نے دنیا بھر میں تعلیمی نظام کو خود شناسی کا ایک فعال ذریعہ بنایا ہے اور اب جموں آئی آئی ایم منیجمنٹ کے طلاب کو بھی یہی تجربہ حاصل ہوگا۔لیفٹیننٹ گورنر نے یوگا اور فٹ اِنڈیا موومنٹ کے ذریعہ طلاب اور پیشہ ور افراد کے معمولات میں تعلیم اور پیشہ ورانہ زندگی میں توازن لانے کے لئے انتھک کوششیں کرنے پر وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے سری سری روی شنکر کا ہالیسٹک لیونگ کو فروغ دینے اور لوگوں کی زندگی میں بہتری لانے میں بے پناہ تعاون کے لئے ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔قوم کی ترقی میں خوشی کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے بھوٹان کا ایک خاص ذکر کیا جہاں ترقی کو جی ڈی پی کے بجائے جی این ایچ۔گراس قومی خوشی کے طور پر سمجھا جاتا ہے۔اِس موقعہ پر آرٹ آف لیونگ فاؤنڈیشن کے بانی سری سری روی شنکر نے بھی اَپنے خیالات کا اظہار کیا۔ خطاب کیا اور خوشی کا نظریہ فراہم کیا۔اِفتتاحی تقریب میں چیئرمین بورڈ آف گورنرس آئی آئی ایم جموںڈی ملند کمبل ،ڈائریکٹر آئی آئی ایم جموں پروفیسر بی ایس سہائے ، آئی آئی ایم جموں کے فیکلٹی ممبران اور طلاب کے علاوہ ذاتی طور پر اور ورچیول موڈ کے ذریعہ شریک ہوئے۔