بی جی ایس بی یو راجوری میں’صنفی حساسیت ‘پرایک روزہ آگاہی پروگرام منعقد

0
0

صنف کی حساسیت ایک مخصوس صنف کی ضروریات کو سمجھنے کیلئے بنیادی ضرورت :پروفیسر اکبر مسعود
لازوال ڈیسک

راجوری؍؍داخلی شکایات کمیٹی اور خواتین سیل ، بی جی ایس بی یو راجوری کے ذریعہ ’صنفی حساسیت ‘سے متعلق ایک روزہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر پروفیسر اکبر مسعود ، وائس چانسلر بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی نے آئی سی سی اینڈ ویمن سیل کی ٹیم کو ایسے پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور مستقبل میں بھی اس طرح کے آگاہی پروگراموں کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیا۔وہیں پروفیسر اکبر مسعود نے اپنے پیغام میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے صنفی حساسیت کے کردار پر زور دیا۔ موصوفنے ذکر کیا کہ صنف کی حساسیت ایک مخصوص صنف کی حساس ضروریات کو سمجھنے کے لئے ایک بنیادی ضرورت ہے اور اس حساسیت کی ضرورت کو پوری دنیا میں ، تقریباً تمام اقسام کے انسانی وجود میں محسوس کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تعلیم تبدیلی کے لئے لازمیہے اور تعلیمی ادارے جنصنفی معاملات پر مثبت خیالات پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔وہیںڈاکٹر انعم مرزا ،ویمین ویلفیئر افسر راجوری نے اس پروگرام میں بطور ریسورس پرسن شرکت کی ۔ ڈر انعم مرزا نے اس موقع پربچوں کے جنسی تناسب ، سکنیا سمریدھی یوجنا ، جنانی سرکشایوجنا ، ون اسٹاپ سنٹر ، ، خواتین ہیلپ لائن نمبر 181 ، ایس ایم اے ایس ، آسرا اسکیم ،پردھان منتری سرکشابیما یوجنا ، پردھان منتری جیونجیوتی بیما یوجنا، پیشہ ورانہ تربیت مراکز ، آئی جی ڈبلیو پی ایس ، مختلف خواتین کو بااختیار بنانے کی اسکیمیں اور اسکالرشپس پر روشنی ڈالی ۔وہیں ڈاکٹر انعم نے اپنی پریزنٹیشن کے ذریعہ بی بی بی پی مہم اور پریشان حال خواتین کو معاشرتی مدد فراہم کرنے کے بارے میں شعور پیدا کیا۔اس دوران آئی سی سی کی کنوینر ، ڈاکٹر رومینہ راشد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے کچھ سالوں سے خواتین کی شرح خواندگی میں اضافے کے باوجود ، بچیوں کی ہلاکت تشویشناک شرح سے بڑھ رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ دنیا کے تمام مذاہب میں خواتین کی پوجا کی جاتی ہے ، لیکن معاشرتی طور پر تعمیر کردہ سخت ماڈلز نے معاشرے میں خواتین کا قد کم کردیا ہے۔اس پروگرام میں فیکلٹی ممبروں ، یونیورسٹی آفیسران ، غیر تدریسی عملہ ، ریسرچ اسکالرز اور طلبہ نے بڑھ چڑھ کر شرکت کی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا