درگا بھون کی تعمیر کیلئے شرائین بورڈ اورسی پی ڈبلیو ڈی کے مابین ایم او یو پر دستخط

0
0

لفٹینٹ گورنر نے شری ماتا ویشنو دیوی کے بھون اور شرائین علاقے کی توسیع کے ماسٹر پلان کا جائیزہ لیا
لازوال ڈیسک

جموں؍؍آج یہاںراج بھون میں منعقدہ ایک اجلاس میںلفٹینٹ گورنر منوج سنہا ، جو شری ماتا ویشنو دیوی شرائین بورڈ کے چئیر مین بھی ہیں ، نے شری ماتا ویشنو دیوی جی کی پوتر گپھا کے درشن کیلئے جانے والے یاتریوں کیلئے رہائشی سہولیات کو بڑھانے کے سلسلے میں بھون اور شرائین کے علاقے کی توسیع اوربھون کے علاقے میں پانچ منزلہ درگا بھون کی تعمیر کو حتمی شکل دینے کے ماسٹر پلان کا جائیزہ لیا ۔ پاور پوائینٹ پرذنٹیشن کے ذریعے سکول آف پلاننگ اینڈ آرکیٹیکچر نئی دہلی کے پروفیسر مندیپ سنگھ نے بھون کے ماسٹر پلان ، درگا بھون کی نمایاں خصوصیات ، انٹر میڈیٹ مقامات کیلئے منصوبہ بندی اور ڈیزائین آرکیٹیکچرل کوڈز اور انفراسٹریکچر سے متعلق لفٹینٹ گورنر کو جانکاری دی ۔ لفٹینٹ گورنر نے شرائین بورڈ کے سی ای او کو ہدایت دی کہ وہ درگا بھون کی جلد اور بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں تا کہ یاتری جلد سے جلد اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں ۔ انہوں نے مزید ہدایت دی کہ یاتریوں کیلئے اس سہولت کی بروقت تکمیل کیلئے پی ای آر ٹی چارٹ مرتب کیا جائے اور اس کی سختی سے پیروی کی جائے ۔ انہوں نے پوتر گپھا کے درشنوں کی خاطر آنے والے یاتریوں کیلئے بنیادی ڈھانچے کی سہولیات کے قیام کیلئے ماسٹر پلان کے مختلف پہلوؤں پر بروقت عمل درآمد کو یقینی بنانے کی بھی ہدایات دیں ۔ لفٹینٹ گورنر نے مزید کہا کہ گندھے پانی کی ری سائیکلنگ ، ایس ٹی پیز کے قیام اور یاتریوں کیلئے بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے خاطر خواہ انتظامات کئے جانے چاہئیں ۔ اس تناظر میں لفٹینٹ گورنر کی موجودگی میں سی ای او ایس ایم وی ڈی ایس بی رومیش کمار اور درگا بھون کی تعمیراتی ایجنسی کے سپیشل ڈائریکٹر جنرل سی پی ڈبلیو ڈی اننت کمار کے مابین ایک مفاہمت نامے پر دستخط بھی ہوئے ۔ میٹنگ کے دوران بتایا گیا کہ درگا بھون میں آنے والے یاتریوں کیلئے لاکر ، بیت الخلاء ، کمبل اور کھانے پینے کی اشیاء بھی دستیاب رہیں گی ۔ اس کے علاوہ درگا بھون میں لفٹوں کی مناسب سہولیات میسر ہوں گی ۔ عمارت کا اوپری چھت بھون کے موجودہ ٹریک کی سطح پر ہو گا جسے ویو پوائینٹ کے علاوہ آنے والے یاتریوں کیلئے آرامگاہ کے طور پر ترقی دی جائے گی ۔ یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ درگا بھون کی تعمیر بھون کے علاقے کے منظور شدہ ماسٹر پلان کا ایک حصہ ہے جس کو شرائین بورڈ نے بھون اور توسیع شرائین ایریا کیلئے تیار کیا ہے ۔ شرائین بورڈ کے چئیر مین ڈاکٹر اشوک بھان ، جسٹس ( ریٹائیرڈ ) پرمود کوہلی اور میجر جنول ( ریٹائیرڈ ) شو کمار شرما ، دیگر بورڈ ممبران لفٹینٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نتیشور کمار ، پروفیسر مندیپ سنگھ سکول آف پلاننگ اینڈ آرکیٹیکچر نئی دہلی اور ڈپٹی سی ای او ایس ایم وی ڈی ایس بی وشو جیت سنگھ بھی جائیزہ میٹنگ میں موجود تھے ۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا