طاریق حمید قرہ اور میر نے دو گھنٹے طویل ملاقات کی

0
0

میٹنگ میںسیاسی پیشرفت ، تنظیمی امور پر تبادلہ خیال ہوا
لازوال ڈیسک

سری نگر:18،مارچ: کے این ایس :جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی (جے کے پی سی سی) کے صدر جی.اے. میر نے کانگریس کے سینئر لیڈر اور کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کے ممبر طارق حمید قرا کے ساتھ ا ان کی سری نگر رہائش گاہ پر قریب دو گھنٹے تک ملاقات کی۔جس دوران سیاسی معاملات اور تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔پردیش کانگریس کے صدر غلام احمد میر نے جمعرات کو سینئر لیڈر اور کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کے ممبر طارق حمید قرا کے ساتھ ا ان کی سری نگر رہائش گاہ پر طویل میٹنگ کی ہے ۔دو گھنٹے کی طویل ملاقات جس میں بہت ساری سیاسی پیشرفت اور تنظیمی امور تبادلہ خیال کیا گیا ہے اور اس کے بارے میں دونوں رہنمائوں کا اظہار یکجہتی کا اعلامیہ ہے دونوں رہنماؤں نے نچلی سطح پر پارٹی کیڈر کو مضبوط بنانے کے طریقے اور ذرائع کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے عوام الناس کے حقیقی تحفظات کو دور کرنے اور ان کی شکایات کے ازالے کے سلسلے میں انتظامیہ کے غیر حساس رویہ کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا