کٹھوعہ پولیس نے پولیس تھانہ لکھن پور میں 24×7ویمن ہیلپ ڈیسک کا افتتاح کیا

0
0

خواتین کے مسائل کا بروقت ازالہ کرنے کیلئے اٹھایا گیا قدم :ڈاکٹر شیلندر مشرا
لازوال ڈیسک
کٹھوعہ؍؍ایس ایس پی کٹھوعہ ڈاکٹر شیلندر مشرا نے پولیس تھانہ لکھن پور میں 24×7ویمن ہیلپ ڈیسک کا افتتاح کیاتاکہ پولیس تھانہ میں اپنی شکایات لیکر آنے والی خواتین کی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جائے ۔وہیں ایس ایس پی کٹھوعہ نے اپنے خیالات کا اظہا ر کرتے ہوئے کہاکہ گھریلو تشدد اور خواتین کے دیگر مسائل کے پیش نظر یہ ہیلپ ڈیسک قائم کیا گیا ہے تاکہ خواتین کے مسائل کا جلد ازالہ کیا جا سکے ۔انہوں نے مزید کہاکہ اس طرح کے ہیلپ ڈیسک دیگر پولیس تھانوں میں بھی قائم کئے جائیں گے ۔ اس موقع پر ڈی وائی ایس پی ،ڈی اے آر کٹھوعہ کے ڈی بھگت ،ایس ایچ او پولیس تھانہ لکھن پور اروند سمبیال اور دیگر پولیس آفیسر موجود تھے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا