پرانی گاڑیوں کو کباڑ میں دینے، نئی خریدنے پر چھوٹ ملے گی: گڈکری

0
0

نئی دہلی //حکومت سڑک نقل و حمل کو محفوظ، سستا اور آلودگی سے منزہ کرنے کے وسیع منصوبے کے تحت پرانی گاڑیوں کو سڑک سے ہٹانے اور نئی گاڑیوں کی خریداری کو فروغ دینے کے لیے گاڑی اسکریپنگ پالیسی لا رہی ہے۔

سڑک نقل و حمل اور قومی شاہراہ کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے جمعرات کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوان میں اس بابت اپنے بیان میں کہا کہ اس پالیسی میں پرانی گاڑیوں کو کباڑ میں ڈالنے اور نئی گاڑی خریدنے کے لیے صارفین کو ترغیب کے مقصد سے خصوصی چھوٹ دی جائے گی۔
اس پالیسی میں اگلے پانچ سال میں ملک کو گاڑی مینوفیکچرنگ کے شعبے کا عالمی مرکز بنانے کی سمت میں بھی منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا