لاہور،18مارچ(یواین آئی) لاہور کی ایک عدالت نے ہراسانی وبلیک میلنگ کیس میں ایف آئی اے کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔
لاہور کی ایڈیشنل سیشن عدالت کے جج حامد حسین نے پاکستانی کرکٹربابراعظم کے خلاف بلیک میلنگ اور ہراساں کرنے پرایف آئی اے میں اندراج مقدمہ کے لئے درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعد ایف آئی اے کو قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔