یواین آئی
نئی دہلی؍؍سماجی انصاف و تفویض اختیارات کے وزیر مملکت رتن لال کٹاریہ بدھ کے روز راجیہ سبھا میں کہا کہ حکومت نے درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل (ایس سی۔ ایس ٹی) کے طلبا کے لئے وظیفے کی رقم میں کافی اضافہ کردیا ہے جس سے اب تقریباً چار کروڑ طلبا طالبات کو وظیفہ مل سکے گا۔مسٹر کٹاریہ نے ایک ضمنی سوال کے جواب میں بتایا کہ پہلے ایک ایسے فارمولے کے تحت ایس سی۔ ایس ٹی طلبا کو وظیفہ ملتا تھا جس سے ایک ہزار کروڑ روپے ہی وظیفے کے طور پر انہیں دیئے جاسکتے تھے لیکن اب اس فارمولے کو بدل دیا گیا ہے جس کی وجہ سے ان طلبا کو اس مد میں بڑی رقم دی جاسکے گی۔ اضافی رقم سے اب تقریباً چار کروڑ طلبا کو وظیفہ دیا جاسکے گا۔انہوں نے ایک دیگر ضمنی سوال کے جواب میں بتایا کہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ میں ریزرو زمرے کے خالی عہدوں پر بھرتی کے لئے کوشش کی جائیں گی۔سماجی انصاف و تفویض اختیارات کے وزیر رام داس اٹھاولے نے ایک ضمنی سوال کے جواب میں بتایا کہ اول ایج ہوم کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اور ان میں آنے والے بزرگوں کے لئے سہولیات میں اضافہ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اولڈ ایج ہوم میں دن میں آنے اور رات میں اپنے گھروں کو چلے جانے والے بزرگوں کے لئے بھی بہتر انتظام کئے جارہے ہیں۔