راجوری ضلع انتظامیہ کی ناجائز اور غیرقانونی تجاوزات کے خلاف مہم کا آغاز

0
0

یونیورسٹی موڑ تا پنجا چوک تک نالیوں پر بنے تجاوزات ہٹائے گئے
عمرارشدملک
راجوری ؍؍ضلع انتظامیہ راجوری نے ضلع میں تعمیر غیرقانونی تجاوزات کو ہٹانے کی مہم شروع کر دی اور اس کی شروعات راجوری ہیڈکوارٹر کے یونیورسٹی موڑ تا پنجا چوک سے کی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری کی ہدایت پر منگلوار کی دیر رات یونیورسٹی موڑ تا پنجا چوک راجوری تک کئی ناجائز اور غیرقانونی تجاوزات کو ہٹایا گیا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ رات ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری راجیش کمار شوان کی ہدایت پر ناجائز تجاوزات کو ہٹانے کی شروعات کی گئی ہے اور شروعات میں دوکانوں کے سامنے نالیوں پر غیرقانون تعمیرات جس میں دوکانوں اور گھروں کے راستے شامل ہیں کو ہٹایا گیا۔ اس دوران مقامی لوگوں نے انتظامیہ کے فیصلے کا خیرمقدم کیا تو وہیں کچھ لوگوں نے فیصلے کی مخالفت بھی کی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق راجوری انتظامیہ ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرنے کے لئے دن رات کام کر رہی ہے اور لوگوں کی مشکلات کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کی وعدہ بند ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا