سری نگر میں فوجی گاڑی کے ٹکر سے کمسن لڑکا شدید زخمی

0
0

سری نگر، // گرمائی دارلحکومت سری نگر کے سعدہ کدل علاقے میں بدھ کے روز ایک فوجی گاڑی کے زور دار ٹکر سے ایک کمسن لڑکا شدید زخمی ہوگیا۔

ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے سعدہ کدل علاقے میں بدھ کے روز سیٹر ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی ایک گاڑی نے ایک 16 سالہ نوجوان کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ زخمی نوجوان کو فوری طور شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال سری نگر منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا