سری نگر، 17 مارچ (یو این آئی) وادی کشمیر میں خشک و خوشگوار موسم کے بیچ محکمہ موسمیات نے موسم ایک بار پھر خراب ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی کشمیر میں 20 مارچ تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے تاہم بعد ازاں تین روز تک ہلکے درجے کی برف باری یا بارشیں ہوسکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وادی میں 21 سے 23 مارچ تک برف و باراں متوقع ہے جس میں 22 مارچ کو موسم زیادہ ہی خراب رہ سکتا ہے۔