وزیر اعظم کے مشیر پی کے سنہا مستعفی

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍وزیر اعظم نریندر مودی کے صدرمشیر اور کابینہ کے سابق سکریٹری پی کے سنہا نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ذرائع نے بتایا کہ اترپردیش کیڈر کے 1977 بیچ کے آئی اے ایس افسر مسٹر پی کے سنہا کو ستمبر 2019 میں وزیر اعظم کا پرنسپل ایڈوائزر مقرر کیا گیا تھا۔ انہوں نے پیر کے روز اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔اس عہدے پر مسٹر پی کے سنہا کی تقرری 11 ستمبر 2019 کو ہوئی تھی۔ اس سے قبل وہ 13 جون 2015 سے 30 اگست 2019 تک کابینہ کے سکریٹری رہے ہیں۔ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ ان کو کچھ اہم ذمہ داری سونپی جانی ہے۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا