آتما کرشی اور آتما نربھر کسان آتما نربھر بھارت کی بنیاد :سنہا

0
0

ایل جی نے خود کفیل بھارت کے موضوع پر پانچ روزہ کسان میلے کا سکاسٹ جموں میں اِفتتاح کیا
لازوال ڈیسک

جموں؍؍لیفٹیننٹ گورنر منو ج سنہا نے آج مقامی زرعی مصنوعات کی برانڈنگ اور مارکیٹنگ کے لئے تمام متعلقین کو اَپنی کوششیں دوگنی کرنے کے لئے کہا۔اُنہوں نے لیبارٹری سے کھیت تک ٹیکنالوجی بلا رُکاوٹ پہنچانے پر بھی زور دیا تاکہ زرعی شعبے میں طویل مدتی اور اِنقلابی تبدیلیاں لائی جاسکیں ۔پانچ روزہ کسان میلے کی اِفتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنرنے کہا کہ مقامی مصنوعات کی برانڈنگ اور مارکیٹنگ کے لئے پیشہ وارانہ طریقہ کار پر توجہ مرکوز کرنے پر زور دیا تاکہ کسانوں کی آمدن میں اِضافہ ہوسکے ۔ اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر کے کسانوں میں زرعی صنعت کار بننے کے لئے کافی صلاحیت موجود ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ کسان میلے کا مرکزی موضو ع’’ خود کفیل زراعت ،خود کفیل بھارت ‘‘محض ایک نعرہ نہیں ہے بلکہ یہ وزیر اعظم کا نئے علم کے انتقال کی جانب ایک بڑا قدم ہے تاکہ ملک کے کسان آتما نربھر بن سکے۔ اُنہوں نے کہاکہ آتما کرشی اور آتما نربھر کسان آتما نربھر بھارت کی بنیاد ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے یونیورسٹی کو کسان میلے کے اِنعقاد کے لئے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کی جانب سے تیار کی گئی اختراعی ٹیکنالوجی سے جموں خطے میں زرعی اضافہ ہوگا۔ میلے میں کسانوں ، خواتین کسانوں ، پشو پالن سے وابستہ کسانوں ، زرعی صنعت کاروں دیہی نوجوانوں ، محققوں ، تکنیک کاروں ، یونیورسٹی کے عملے ، طلاب اور پالیسی سازوں کو ایک پلیٹ فارم پر لایا گیا ہے اور کسانوں کو اختراعی جدید ترین خیالات سے روشنا س کیا جارہا ہے جن کا وہ زراعت ، باغبانی ، پشو پالن اور دیگر متعلقہ شعبوں میںاستعمال کرتے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ کسان میلہ میں کسان اَپنے تجربات سے ایک دوسرے کو روشنا س کر نے کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم ہے ۔لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے پروفیسر جے پی شرما کے ساتھ تبادلہ خیال کر کے مختلف تجاویز کو عملانے پر خوشی کا اِظہار کیا۔ اُنہوں نے طلباء کو عملی علم دینے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ وہ زراعت کے مختلف پہلوؤں سے خود کو منسلک کرسکیں اور خود کو ’’ ملازمت تلاش کرنے بجائے ملازمت فراہم کرنے والے بنیں ۔ اِس موقعہ پر محکمہ زرعی پیداوار و بہبود کسان اور باغبانی کے پرنسپل سیکرٹری نوین کمار چودھری نے بھی اَپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ آج کا کسان میلہ کسانوں کی رسائی اور ایک جدید پروگرام ہے ۔ یونیورسٹی میں کام کرنے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اُنہوں نے نصاب تعلیم کو بہتر بنانے اور اس کو عملی شکل دینے کی تجویز پیش کی۔ اُنہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت اور یونیورسٹی کے ساتھ ساتھ دیگر محکمہ جات کھیتی باڑی طبقے تک ہر طرح کی سہولیات کے دہانے پر پہنچنے کے لئے ہم آہنگی سے کام کر رہے ہیں۔اَپنے اِستقبالیہ خطاب میں پروفیسر جے پی شرما وائس چانسلر سکاسٹ جموں اور کسان میلہ کے چیف سرپرست نے یونیورسٹی کی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ پانچ دن کا کسان میلہ سکاسٹ جموں کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا میلہ ہے جو ورچیول پلیٹ فارم پر بھی دستیاب ہے۔ اُنہوں نے یونیورسٹی کی ترقی کے لئے متعدد مداخلت کرنے پر لیفٹیننٹ گورنر کا شکریہ بھی ادا کیا۔ پروفیسر شرما نے کہا کہ یونیورسٹی کسانوں کی انوویشن کی نقل پر کام کررہی ہے اور ہربل گارڈن کو فلاح و بہبود کے مرکز میں تبدیل کرنے ، زرعی سیاحت ، برانڈنگ اور مقامی مصنوعات کی مارکیٹنگ جیسی سہولیات کو بھی تقویت بخش رہی ہے جس کے لئے صنعتی میٹنگ بھی 18مارچ2021ء کو طے ہے۔کسان میلہ کا اِنعقاد محکمہ زراعت ، باغبانی ، بھیڑ پالن ، پھولبانی ، شیپ ہسبنڈری ، سریکلچر، ماہی پروری ، کمانڈ ائیریا ڈیولپمنٹ نیشنل ہارٹیکلچر بورڈ ، جے کے ای ڈی آئی ، آئی سی سی آر وغیرہ کے تعاون سے کیا جارہا ہے۔ دریں اثنا اِس موقعہ پر معززین کی جانب سے کسانوں کی مقامی زبانوں کے لئے پانچ اشاعتیں جاری کی گئیں۔اِس سے قبل لیفٹیننٹ گورنر نے لائیوسٹاک شو ، فلور شو اور معائینہ نمائشوں اور یونیورسٹیوں ، لائن ڈیپارٹمنٹوں ، کسانوں ، سٹارٹ اَپس وغیرہ کے ذریعہ لگائے گئے سٹالوں کا اِفتتاح کیا۔اِس موقعہ پر وائس چانسلر جموں کلسٹریونیورسٹی پروفیسر بیچن لال ، وائس چانسلر ، صوبائی کمشنر جموں سنجیو ورما ، ڈائریکٹر زرعی ٹیکنالوجی ایپلیکیشن ریسرچ اِنسٹی چیوٹ ( اٹاری) ڈاکٹر راجبیر سنگھ۔علاقائی پاسپورٹ آفیسر ، ڈائریکٹرس آف لائن ڈیپارٹمنٹ ، سیکرٹری جے اینڈ کے کسان بورڈ ڈاکٹر ایس کے گپتا ، ڈائریکٹر ایکسٹنشن ڈاکٹر جگ پال شرما ، ڈائریکٹر ریسرچ کم رجسٹرار اور یونیورسٹی کے دیگر قانونی افسران ، ایس کیو اے ایس ٹی۔جے کے فیکلٹی ممبران کے علاوہ متعدد کسان بھی موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا