ضلع کانگریس کمیٹی ادھمپور اور بلاک کانگریس کمیٹی گورڈی سراپا احتجاج

0
0

بڑھتی قیمتوں پر قابو پانے میں حکومت ناکام ، عوام پریشان:مظاہرین
لازوال ڈیسک

ادھمپور؍؍ضلع کانگریس کمیٹی ادھمپور نے بلاک کانگریس کمیٹی گورڈی برمین کے ہمراہ ڈیزل ،پٹرول ،رسوئی گیس کی بڑھتی قیمتوں کے ساتھ ساتھ جائداد ٹیکس ،ٹول پلازے ،بے روزگاری اور دیگر اہم مسائل کو لیکر حکومت کے خلاف زور دار احتجاج کیاوہیں سابق ایم ایل اے کرشن چندر بھگت کی قیادت میں مظاہرین نے حکومت مخالف نعرے بازی کی ۔وہیں ڈی سی سی صدر نے مظاہرین سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہاکہ بڑھتی ہوئی قیمتوں پر حکومت کو قابو پانا چاہئے تاکہ جموںوکشمیر کی عوام راحت کی سانس لے سکے ۔انہوںنے کہاکہ اشیائے ضروریہ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے عام عوام بے حد پریشان ہے ۔ اس موقع پر دیس راج پراشر بلاک صدر گورڈی، کالی داس ایس سی سیل بلاک گورڈی، رادھے کرشن گپتا، سونیل کیرنی ،ابھے، کنج لال کسن، ہنس راج، سنسار سنگھ ،درمن چند ،سبھاش چندر و دیگران موجود تھے ۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا